MG ZS EV کے فیچرز اور خصوصیات

0 6,848

MG پاکستان میں MG ZS کا الیکٹرک ورژن لانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ جی ہاں! ہم MG ZS EV کی بات کر رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ کمپنی کی جانب سے MG ZS EV کی قیمت سامنے لائی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایم جی پاکستان نے اس گاڑی کے 400 کے قریب  CBUیونٹس درآمد کیے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ گاڑی جلد ہی بکنگ کے لئے دستیاب ہوگی۔ لہذا گاڑی کے فیچرز اور خصوصیات ذیل میں تفصیل سے بیان کی گئی ہیں۔

پیمائش

MG ZS EV کے سائز کی بات کی جاے تو اس کا سائز نان الیکٹرک MG ZS کے سائز کی ہے جس کی لمبائی 4314 ملی میٹر، چوڑائی 1809 ملی میٹر اور اونچائی 1644 ملی میٹر ہے جبکہ اس کی وہیل بیس 2585 ملی میٹر ہے۔

پاور

MG ZS EV 44.5kWh کی واٹر کولڈ لیتھیم آئن بیٹری کے ساتھ آتی ہے جو 140 ہارس پاور اور 353Nm پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کا km/h0-100 ٹائم 8.2 سیکنڈز ہے۔

ایکسٹیرئیر

گاڑی کے ایکسٹیرئیر کی بات کی جائے تو اس کی فرنٹ گرِل جس کو گلیکسی گرِل بھی کہتے ہی کافی نمایاں ہے جس کے بالکل درمیان میں MG کا لوگو چسپاں کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس لوگو نےنیچےچارجنگ ڈاک دی گئی ہے جو اس لوگو کو دبانے سے کھلتی ہے۔

اس کے علاوہ سامنے والے بمپر پر ائیر وینٹس کے ساتھ ڈفیوزر دئیے گئے ہیں جو گاڑی کے ایروڈائنامکس کو بڑھاتے ہیں جس سے گاڑی کی موٹر ٹھنڈی رہتی ہے۔ بمپر پر میٹالک رنگ کے اَپر اور لوئر لِپس بھی دئیے گئے ہیں۔ گاڑی کے فرنٹ لیمپس لندن آئی کی طرح نظرآتے ہیں۔ مجموعی طور پر  گاڑی کا فرنٹ کافی چوڑا ہے جس کی بنیادی وجہ گرل اور ہیڈلائٹس ہیں۔

انٹیرئیر

MG ZS EV کا انٹیرئیر انتہائی خوبصورت اور پرتعیش ہے۔ آپ اس گاڑی میں دی گئی نرم لیدر کی سیٹس پر سکون طریقے سے بیٹھ کر اس کی جدید ترین ٹکنالوجی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

گاڑی میں کی لیس انٹری دی گئی ہے جس کی مدد سے آپ ایک بٹن کی مدد سے کار کھول سکتے ہیں۔ اگلی اور پچھلی سیٹس میں انٹری/ ایگزٹ، ہیڈ اور لیگ سپیس دی گئی ہے جبکہ ڈرائیونگ سیٹ الیکٹرک ہونے کے ساتھ ساتھ ایڈجسٹ ایبل ہے۔ پچھلی سیٹس پر دو بالغ جبکہ ایک بچہ آسانی سے بیٹھ سکتے ہیں۔

سیفٹی

MG Pilot جیسے دئیے گئے مخصوص ترین سیفٹی فیچر کی وجہ سے گاڑی نے مارکیٹ میں موجود تمام ایس یو ویز کو مات دے دی ہے۔ یہ ایک ڈرائیور ٹیکنالوجی سوٹ ہے جس میں رئیر ٹریفک الرٹ، لین کیپ اسسٹ، آٹو میٹک ایمرجنسی بریکنگ، بلائنڈ سپاٹ ڈی ٹیکشن، انٹیلی جنٹ ہیڈ لیمپ اور انٹیلی سپیڈ لمٹ اسسٹ شامل ہیں۔

دیگر فیچرز

یہ وہ تمام خصوصیات ہیں جو MG ZS EV کو ایک خاص الیکٹرک کار بناتی ہیں:

  • لندن آئی ہیڈ لیمپس
  • رئیر فوگ لائٹس
  • 17 انچ کے الائے وہیلز
  • 3 ڈرائیونگ موڈز (eco, normal, sport)
  • پینا رامک سن روف
  • ایڈاپٹیو کروز کنٹرول
  • 8 انچ کی ملٹی فنکشن کلر ٹچ سکرین
  • 6 سپیکرز
  • 6 وے الیکٹریکل ایڈجسٹ ایبل ڈرائیور سیٹ
  • 4 وے مینوئلہ ایڈجسٹ ایبل پیسنجرز سیٹ
  • ٹریفک جام اسسٹ
  • ہِل سٹارٹ اسسٹ
  • MG پائلٹ
  • 6 ائیر بیگز
  • ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم
  • ریورس پارکنگ سینسرز
  • الیکٹرونکلی سٹیبلٹی سسٹم

قیمت

گاڑی کی قیمت کی بات کی جائے تو پاکستان میں متعارف کی جانے والی انتہائی سستی الیکڑک کہنا غلط نہ ہوگا۔ MG ZS EV کی ایکس فیکٹری پرائس 68.5 لاکھ ہے۔

مقابلہ

MG ZS EV کے علاوہ ایک اور الیکٹرک SUV جو کہ Audi e-tron ہے جس کی قیمت MG ZS EV سے دوگنی ہے۔ لہذا MG ZS EV کا مارکیٹ میں کوئی مد مقابل موجود نہیں ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.