بھارت میں ہنڈا سٹی ہائبرڈ لانچ کرنے کی تیاریاں شروع

0 980

پاکستان میں حال ہی میں ہنڈا سٹی کی 6 جنریشن لانچ کی گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں ہںڈا سٹی کی 7 جنریشن استعمال کی جا رہی ہے۔ اسی دوران ہمارے ہمسایہ ملک بھارت جہاں گزشتہ سال ہنڈا سٹی کی 7 جنریشن لانچ کی گئی ہے، وہاں اب ہنڈا سٹی ہائبرڈ لانچ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنڈا 2022 میں ہائبرڈ سٹی لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی اگلے مالی سال میں ہائبرڈ سٹی لانچ کر رہی ہے۔

ہنڈا سٹی ہائبرڈ کی فیول ایوریج

اگرچہ کمپنی نے اس گاڑی کو بھارتی سڑکوں پر ٹیسٹ نہیں کیا لیکن دیگر سڑکوں پر ہنڈا سٹی ہائبرڈ کی فیول ایوریج بہترین ہے۔ ملائیشیا میں ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران اس کی فیول ایوریج 27.7 کلومیٹر فی لیٹر تھی جبکہ تھائی لینڈ میں یہ ایوریج 27.8 کلومیٹر فی لیٹر تھی۔ لہذا، گاڑی کی فیول ایوریج کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔ انڈین ماہرین کے مطابق انڈیا میں ہنڈا سٹی ہائبڑڈ کی اوسط فیول ایوریج تقریبا 17-19 کلومیٹر فی لیٹر ہوسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے انڈیا کی بہترین کاروں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

انجن

رپورٹس کے مطابق اس گاڑی میں 1500 سی سی پیٹرول انجن دیا گیا ہے جو 98 ہارس پاور پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ الیکٹرک موٹرز اضافی طور پر 109ہارس پاور پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی کی ٹارک 253Nm ہے۔

اس گاڑی میں ایک الیکٹرک جنریٹر اور الیکٹرک موٹر ایک دوسرے سے منسلک ہوتے ہیں اور انھیں گاڑی کے انجن کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ جنریٹر کو آن کرنے کے بعد انجن الیکٹرک موٹر کو بھی پاور دیتا ہے جس سے گاڑی کی لیتھئیم بیٹری تک بجلی پہنچتی ہے۔

ایک دلچسپ فیچر

انڈین رپورٹس کے مطابق گاڑی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہنڈا نے ٹرانسمشن کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی کے پہیے بھی انجن سے منقطع کر دئیے گئے ہیں۔ لہذا جب کار کی بیٹری چارج کرنے کی ضرورت ہو تو پہیے ایک رفتار سے جبکہ انجن دوسری رفتار سے چلتا ہے۔

ان تمام فیچرز سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک جدید کار ہے جو انڈین مارکیٹ کیلئے بہترین چیز ہے۔ امید ہے کہ پاکستان میں بھی یہ گاڑی لائی جائے گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.