پاکستان میں ٹویوٹا یارِس کیسے بُک کروائیں؟

0 23,608

بالآخر وہ گھڑی آن پہنچی کہ جس کا سب کو انتظار تھا کہ پاکستان بھر کی ٹویوٹا ڈیلرشپس پر ٹویوٹا یارِس کی بکنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ اپنی یارِس بک کروانے کے لیے آج ہی قریبی ڈیلرشپ سے رابطہ کریں۔ 

بُک کی جانے والی اِن کاروں کی ڈلیوری اپریل 2020ء سے شروع ہوگی اور آپ کو ڈلیور کرنے کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آپ سے پہلے کتنی گاڑیاں بُک کروائی جا چکی ہیں۔ یارِس کے لیے دستیاب رنگوں میں Gray Graphite ، Attitude Black، Super White، Dorado Gold، Phantom Brown، Orange MT، Dark Blue Mice MT، Silver Metallic، Red Mica MT اور Strong Blue شامل ہیں۔

ٹویوٹا یارِس کی تصاویر: 

 

اپنی یارِس بُک کروانے کے لیے ڈیلرشپ پر جانے سے پہلے یہ چیزیں اپنے پاس رکھیں: 

انفرادی صارفین کے لیے: 

  • قومی شناختی کارڈ کی فوٹوکاپی
  • NTN سرٹیفکیٹ کی فوٹوکاپی 
  • ڈیمانڈ ڈرافٹ/پے آرڈر 

کارپوریٹ صارفین کے لیے: 

  • PBO پر کمپنی کی آفیشل مہر
  • NTN سرٹیفکیٹ کی کاپی 
  • پرچَیز ریکوئسٹ 
  • سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی کاپی 

دیگر ہدایات: 

  • گاڑی کی انوائس کے بعد IMC کی جانب سے لگائی گئی قیمت ہی حتمی ہوگی
  • انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے حق میں وِدہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگی کی جائے گی 
  • ایڈوانس بکنگ کے ساتھ 100 فیصد ادائیگی انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے نام پے آرڈر/بینک ڈرافٹ کی صورت میں کرنا ضروری ہے 
  • صارفین کے آرڈرز PBO یعنی Provisional Booking Order Form کے تحت لیے جاتے ہیں اور ان پر شرائط و ضوابط لاگو ہیں 
  • حکومت کی لیویز، مالیاتی پالیسیوں، درآمدی پالیسیوں کی وجہ سے قیمت میں آنے والی کسی بھی تبدیلی پر  اضافی ادائیگی صارف کرے گا 
  • انڈس موٹر کمپنی گاڑی کی قیمت یا خصوصیات میں بغیر کسی اطلاع کےتبدیلی کرنے کا حق رکھتا ہے 
  • بکنگ کے لیے نقد ادائیگی کی اجازت نہیں، بلکہ تمام ادائیگی لازماً انڈس موٹر کمپنی (IMC) کے اکاؤنٹ میں کی جائے 

ٹویوٹا یارِس کے حوالے سے مزید دلچسپ خبروں کے لیے پاک ویلزپر آتے رہیے اور اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔ 

Recommended for you: 2021 Mercedes-Benz E Class Revealed, Here’s What To Expect

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.