کِیا سٹونک بمقابلہ پیجو 2008 – تفصیلی موازنہ

1 2,579

آج ہم جلد لانچ کی جانیوالی کراس اوور SUVs کا تفصیلی موازنہ کریں گے۔ دلچسپ طور پر پہلی گاڑی کِیا سٹونک ہے جو کہ کِیا لکی موٹرز کی جانب سے لانچ کی جا رہی ہے جبکہ دوسری گاڑی پیجو 2008 ہے جو کہ لکی موٹرز لانچ کر رہا ہے۔ یعنی لکی موٹرز دو مختلف پارٹنرز کے ساتھ بیک وقت دو گاڑیاں لانچ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ موازنہ میں شامل کی جانے والی دونوں گاڑیاں ٹاپ ویریںٹس ہیں۔

پیمائش

سٹونک کی لمبائی 163 انچ، چوڑائی 69 انچ، اونچائی 60 انچ جبکہ ویل بیس 102 انچ ہے۔ دوسری جانب پیجو کی لمبائی 164 انچ، چوڑائی 69 انچ، اونچائی 61 انچ جبکہ ویل بیس 100 انچ ہے۔ دونوں گاڑیوں کی ویل بیس 7 انچ ہے۔

انجن اور ٹرانسمشن

کِیا سٹونک میں 1400 سی سی  MPI انجن دیا گیا ہے جو 100 ہارس پاور اور 130Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ پیجو 2008 میں 1200 سی سی MPI ٹربو انجن دیا گیا ہے جو 130 ہارس پاور اور 230Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ یہاں پیجو 2008 کو سٹونک پر واضح برتری حاصل ہے۔ ٹرانسمشن کی بات کی جائے تو دونوں گاڑیوں میں 6 سپیڈ آٹو میٹک ٹرانسمشن دی گئی ہے۔

ایکسٹیرئیر

دونوں گاڑیوں میں ایل ای ڈی ہیڈلائٹس دی گئی ہیں۔ کِیا سٹونک میں 16 انچ جبکہ پیجو 2008 میں 17 انچ کے الائے ویلز نظر آتے ہیں۔

انٹیرئیر

سٹونک میں فلوٹنگ انفوٹینمنٹ ٹچ سکرین کا سائز 8 انچ جبکہ پیجو 2008 میں 7 انچ ہے۔ دونوں گاڑیوں میں سن روف، پش سٹارٹ اور کروز کنٹرول بھی دیا گیا ہے۔

سیفٹی

دونوں گاڑیوں میں 6 ائیر بیگز، فرنٹ اور رئیر پارکنگ سینسرز، رئیر ویو کیمرہ، ہل سٹارٹ اسسٹ اور ABS جیسے فیچرز دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سٹونک میں وہیکل سٹیبلٹی مینیجمنٹ (VSM) اضافی فیچر کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ مجموعی طور دونوں گاڑیاں برابر سیفٹی فیچرز رکھتے ہیں۔

یہ دونوں گاڑیاں پاکستانی آٹو مارکیٹ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ کیا آپ بھی اِن گاڑیوں کی لانچنگ پر خوش یا پر جوش ہیں۔ نیچے دئیے گئے کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

kia stonic vs Peugeot 2002

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.