بے بنیاد الزامات برداشت نہیں کریں گے، MG کی وارننگ

3 5,793

MG پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اب بے بنیاد افواہوں اور بدنام کرنے والی الزامات کو برداشت نہیں کریں گے۔ تاہم، بیان میں کسی مخصوص فرد یا تنظیم کا ذکر نہیں کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب MG نے پاکستانی آٹوموبائل انڈسٹری میں انقلاب لانے کا مشن شروع کیا تو اسے معلوم تھا کہ اسے مختلف طاقتوں کی طرف سے مزاحمت، رکاوٹوں اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم اپنے حریفوں سے کہیں بہتر قیمت پر اعلیٰ معیار کی گاڑیوں کی تیاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ان سب کا سامنا کرنے کے لیے تیار تھے۔

بے بنیاد الزامات کی اجازت نہیں۔۔۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مقابلہ اچھی چیز ہے، یہاں تک کہ تنقید بھی خوش آئند ہے لیکن ہم جان بوجھ کر منظم طریقے سے جھوٹی افواہیں پھیلانے اور ایم جی کے خلاف شرارت آمیز مہمات کی اجازت نہیں دے سکتے۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ “ہم یہ مزید برداشت نہیں کریں گے جبکہ بعض افراد کے خلاف پہلے ہی کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔”

MG Pakistan

سول اور فوجداری کارروائی

ایم جی پاکستان نے مزید کہا کہ ہتک عزت ایک پاکستانی قانون کے تحت ایک جرم ہے۔ بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ MG حقوق رکھتی ہے کہ وہ MG کے نام کو بدنام کرنے یا MG کے خلاف جھوٹی افواہیں پھیلانے میں مدد کرنے والے کسی بھی شخص یا تنظیم کے خلاف سول اور فوجداری کارروائی کرے۔

بیان کی وجہ؟

Pakwheels.com نے اس بیان کے پیچھے کی وجہ جاننے MG کے آفیشل سے رابطہ کیا جس کے جواب میں اس نے بتایا کہ صرف ایک پوسٹ ہے اور اس کی کوئی واضح وجہ نہیں ہے۔ ماضی میں MG پاکستان کے خلاف ڈیلیوریز میں اور مبینہ ٹیکس کے مسائل کے بارے میں متعدد خبریں اور افواہیں سامنے آئی تھیں اور ایسا لگتا ہے کہ کمپنی ان رپورٹس سے تنگ آچکی ہے جس کے بعد کمپنی نے اس کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہمیں امید ہے کہ کمپنی ان مبینہ افواہوں اور الزامات کے خلاف اپنے مسائل حل کرے گی۔

آپ کے خیال میں اس بیان کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ نیچے دئیے گئے کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.