پنجاب میں اب آپ ‘آن دی اسپاٹ’ ٹریفک چالان جمع کروا سکتے ہیں

0 7,480
  • صارفین کے لیے چالان کی ادائیگی ایک بڑا مسئلہ ہوتی ہے، کیونکہ اس میں سرخ فیتہ آڑے آتا ہے، کاروبار ہے، یا قریب قریب میں کوئی پولیس افسر نہیں ہوتا۔ اس مسئلے کو حل کرنے اور عوام کو  پریشانی سے بچانے کے لیے پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک پولیس نے آن لائن سسٹم متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے عوام ٹریفک چالان وہیں پر یعنی ‘آن دی اسپاٹ’ ادا کر سکتے ہیں۔

    ڈجیٹل سسٹم کے تحت شہری ایزی پیسہ، جیز کیش کے علاوہ پاکستان کے بڑے بینکوں کی ایپس کے ذریعے بھی ادا کر سکتے ہیں۔

    یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ سروس اِس وقت لاہور، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ میں دستیاب ہے۔

    اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ان طریقوں کے بارے میں بتائیں گے جن سے آپ کیش ٹرانسفر اور بینک ایپس کے ذریعے چالان ادا کر سکیں گے۔

    چالان کی ادائیگی بذریعہ ایزی پیسہ:

    ایزی پیسہ پاکستان میں کیش کے فوری ٹرانسفر کے لیے سب سے زیادہ بھروسہ مند سروسز میں سے ایک ہے۔ ایزی پیسہ کے ذریعے چالان ادا کرنے کے لیے ان آسان اسٹیپس پر عمل کریں:

    • اپنی ایزی پیسہ ایپ کھولیں
    • View All آپشن میں جائیں

    challan

  • گورنمنٹ فیس کے آئیکون پر کلک کریں
  • Challan2
  • اپنے صوبے کے لیے پنجاب کو سلیکٹ کریں
  • اپنی سٹی ٹریفک پولیس کو سلیکٹ کریں
  • cha
  • PSID نمبر درج کریں (یہ نمبر چالان پر موجود ہوتا ہے)
  • easypaisa
  • چالان کی رقم لکھیں (آپ کو رقم لکھنے سے پہلے 0ڈالنا ہوگا، جیسا کہ 0200، 0300 یا 0400 روپے وغیرہ )

بینک ایپ کے ذریعے پیمنٹ:

جیسا کہ بتایا گیا کہ آپ بینک ایپس کے ذریعے بھی ادائیگی کر سکتے ہیں جیسا کہ الفلاح، ایچ بی ایل، میزان وغیرہ۔ ان ایپس کے ذریعے یہ رقم ادا کرنے کا طریقہ آسان ہے۔

ان اسٹیپس پر عمل کرتے ہوئے آپ خود کو پریشانی سے بچا سکتے ہیں: (ہم HBL ایپ پر طریقہ بیان کر رہے ہیں، آپ اسے اپنے بینک کی ایپ پر کر سکتے ہیں)

  • ‏HBL ایپ کھولیں
  • پیج میں دائیں جانب اوپر More کے آئیکون پر کلک کریں
  • hbl
  • ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے آئیکون پر کلک کریں
  • hbl
  • اپنی کمپنی کے طور پر Govt of Punjab سلیکٹ کریں
  • hbl
  • اپنی کمپنی کے طور پر Govt of Punjab سلیکٹ کریں

             

نوٹ: واضح رہے کہ یہ طریقہ کار سڑکوں پر ہونے والے مینوئل چالان کے لیے ہے، ای-چالان کے لیے نہیں۔

مزید ویوز، نیوز اور ریویوز کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.