فروری 2021 میں 1.4 ملین ٹن پٹرول کی فروخت

0 5,458

عارف حبیب لمیٹڈ کی ایک حالیہ رپورٹ نے فروری کے مہینے میں پٹرولیئم مصنوعات کی فروخت کا خلاصہ پیش کیا ہے۔ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان میں 1.4 ملین ٹن کی پٹرولیئم مصنوعات فروخت ہوئی۔ فروری 2020 میں 1.11 ملین ٹن کی پٹرول فروخت کے مقابلے میں یہ سال بہ سال میں 26 فیصد کا اضافہ ہے۔ دوسری جانب فروری 2021 اور جنوری 2021 میں فروخت کا تقابل ماہ بہ ماہ میں 8 فیصد کی کمی ظاہر کرتا ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے تجزیہ کاروں کے مطابق سال بہ سال میں پٹرولیئم فروخت میں 26 فیصد اضافے کے کچھ عوامل ہیں:

1۔ دو پہیوں، تین پہیوں اور چار پہیوں والی گاڑیوں کی فروخت میں بڑا اضافہ

2۔ کووِڈ-19 کے بعد معاشی بحالی

3۔ بہتر زرعی نتائج حاصل ہونے کی وجہ سے ہائی-اسپیڈ ڈیزل کی پیداوار

4۔ پٹرول اور ڈیزل کی کم قیمتیں (فروری 2020 میں 116.60 روپے کے مقابلے میں فروری 2021 میں 111.90 روپے)

5۔ فیول اسٹیشنز پر CNG کی عدم دستیابی

6۔ ایران سے غیر قانونی یا اسمگل شدہ برآمدات پر پابندیاں

تمام پٹرولیئم مصنوعات میں ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) اور فیول آئل (FO) نے سب سے زیادہ فروخت حاصل کی۔ صرف فروری 2021 میں 4.84 ملین ٹن HSD فروخت ہوا، جو فروری 2020 میں 4.21 ملین ٹن کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح FO فروری 2020 میں 1.54 ملین ٹن کے مقابلے میں 36 فیصد کی سال بہ سال نمو کے ساتھ فروری 2021 میں 2.09 ملین ٹن فروخت ہوا۔

کمپنیوں کے لحاظ سے پٹرول کی فروخت کا تجزیہ

رپورٹ کمپنیوں کے لحاظ سے فروخت کے الگ الگ اعداد و شمار بھی پیش کرتی ہے۔ سب سے بہترین فروخت کرنے والا PSO رہا جس کی سال بہ سال کی نمو میں 58 فیصد کا اضافہ ہوا۔ شیل 33 فیصد کے ساتھ دوسرا بہترین ادارہ رہا جس کی فروخت میں فروری 2021 میں 33 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہوا۔ دوسری جانب APL اور HASCOL نے بالترتیب 16 اور 45 فیصد کی سال بہ سال کمی کا سامنا کیا۔

اگر ہم مالی سال 2021 کے ابتدائی آٹھ مہینوں (جولائی 2020 سے فروری 2021) کے دوران 11.2 ٹن کی فروخت کا مالی سال 2020 کے 8 مہینوں (جولائی 2019 سے فروری 2020) میں ہونے والی 12.6 ملین ٹن سے تقابل کریں تو ہمیں 13 فیصد کی کمی نظر آتی ہے۔

سال بہ سال میں نمو پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے۔ ملک کی معیشت کووِڈ-19 کے دھچکوں کے بعد واپس آ رہی ہے، ساتھ ہی مقامی آٹوموٹو انڈسٹری بھی۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.