موٹر سپرِٹ پر کی درآمد پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

0 1,732

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے موٹر سپرِٹ پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔ موٹر سپرِٹ کو کسی حد تک پیٹرول کا ہی ایک جُز کہا جا سکتا ہے جو کہ بنیادی طور پر انٹرنیشنل کمبسشن انجن میں فیول کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق یہ نوٹیفکیشن 30 جون 2022 تک نافذ العمل رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 18 کی ذیلی دفعہ (3) کے ذریعے حاصل کردہ اختیارات کے تحت وفاقی حکومت نے موٹر اسپرٹ کی درآمد پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی ہے۔ پی سی ٹی کوڈ 2710.1210)۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ موٹر اسپرٹ کی درآمدات جہاں 10 فیصد کی شرح سے کسٹم ڈیوٹی ادا کی جاتی ہے، اس ریگولیٹری ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

motor spirit

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی میں اس اضافے کے بعد ریٹیلر ٹیرف پر نظرثانی کا مطالبہ کریں گے اور ہڑتال پر جا سکتے ہیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.