
حکومت نے گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ختم کر دی
ڈالر کی شرح میں کمی اور روپے کی قدر میں بہتری کے بعد حکومت نے گاڑیوں کی درآمد پر لگائی گئی پابندی سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔
تین ماہ تک گاڑیوں کی درآمد پر پابندی برقرار رکھنے کے بعد حکومت نے یہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس کے ساتھ ایک شرط بھی عائد کی ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ حکومت غیر ضروری اور لگژری اشیاء (بشمول کاروں) کی درآمد پر سے پابندی اٹھا رہی ہے۔
کیا شرط رکھی گئی ہے؟
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے بین الاقوامی ضرورت کے پیش نظر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ تاہم، واضح رہے کہ غیر ضروری درآمدی اشیاء پر تین گنا زیادہ ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔
انکا کہنا تھا کہ ہم اتنی بھاری ڈیوٹی عائد کریں گے کہ ان اشیاء کو آسانی سے یا کم از کم ان کی تیار شدہ شکل میں درآمد نہیں کیا جاسکے گا۔ ملکی خزانے میں کافی ڈالر نہیں ہیں، اس لیے میں کپاس، خوردنی تیل اور گندم کو ترجیح دوں گا۔ میں آئی فون یا کاروں کو ترجیح نہیں دیتا۔
انھوں نے مزید کہا کہ عائد کردہ ریگولیٹری ڈیوٹی 400-600 فیصد کے درمیان ہوگی کیونکہ ہمارے پاس لگژری کاروں کے ماڈلز پر خرچ کرنے کے لیے اتنا زرمبادلہ نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس کے باوجود، اگر کوئی شخص ایک ایسی کار درآمد کرنا چاہتا ہے جس کی اصل قیمت 60 ملین روپے ہے لیکن ریگولیٹری ڈیوٹی کے بعد اس پر 300-400 ملین روپے لاگت آئے گی، جسے ادا کرنے کے بعد ہی اسے درآمد کیا جا سکے گا سکتے ہیں۔
سی بی یو یونٹس پر عائد بھاری ریگولیٹری ڈیوٹی کے نتیجے میں مقامی آٹو مارکیٹ میں ایک نیا ہنگامہ برپا ہو جائے گا اور درآمد شدہ کاروں کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا جائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت یہ سب کچھ پرتعیش اشیاء کی درآمد کی حوصلہ شکنی کے لیے نہیں بلکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کی شرائط کی تعمیل کے لیے کر رہی ہے۔
حکومت کے اس قدم کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ ریگولیٹری ڈیوٹی میں زبردست اضافہ صارفین کو کس طرح متاثر کرے گا۔ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں.