2025کِیا سپورٹیج کا فیس لفٹ سامنے آگیا – فیچرز و دیگر تفصیلات
2025 کِیا سپورٹیج کا فیس لفٹ جنوبی کوریا میں باقاعدہ طور پر متعارف کروا دیا گیا ہے، جس میں پاورٹرین، ٹیکنالوجی، اور ڈیزائن میں اپ گریڈز شامل ہیں۔ یہ پانچویں جنریشن کی سی سیگمنٹ SUV ہے جو ٹربوچارجڈ پیٹرول، پیٹرول-ہائبرڈ، اور ایل پی جی پاورٹرین کے آپشنز کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔
گاڑی کا سائز
2025 کِیا اسپورٹیج فیس لفٹ کی لمبائی 4685 ملی میٹر، چوڑائی 1865 ملی میٹر اور اونچائی 1660 ملی میٹر ہے جبکہ اس کی ویل بیس 2755 ملی میٹر ہے۔ فرنٹ ویل ٹریک 1615 ملی میٹر اور رئیر ویل ٹریک 1622 ملی میٹر ہے۔
ماڈل پر انحصار کرتے ہوئے، اسپورٹیج فیس لفٹ میں 17 سے 19 انچ تک کے الائے ویلز موجود ہیں، جو 235/65R17، 235/60R18، اور 235/55R19 سائز کے ٹائروں کے ساتھ آتے ہیں۔
پاور اور پرفارمنس
کِیا نے 2025 سپورٹیج فیس لفٹ میں پاورٹرین کو دوبارہ ترتیب دیا ہے، جس میں 1.6-لیٹر ٹربوچارجڈ پیٹرول انجن شامل ہے، جسے اب 8 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ جوڑا گیا ہے، جو پہلے 7 سپیڈ ڈوئل کلچ سیٹ اپ کے ساتھ آتی تھی۔
یہ انج 2WD اور AWD دونوں میں دستیاب ہے اور 5500 rpm پر 180 پی ایس اور 1500 سے 4500 rpm پر 270 Nm ٹارک فراہم کرتا ہے۔
ایک ماحول دوست آپشن کے طور پر، پیٹرول ہائبرڈ ویرینٹ میں 65 پی ایس کی الیکٹرک موٹر شامل ہے جو 264 Nm ٹارک فراہم کرتی ہے۔ اس میں ایک نیا “انفینٹ موڈ” شامل ہے جو سفر میں بچے ساتھ ہونے کی صورت میں پرسکون ایکسلریشن ک ممکن بناتا ہے۔
اضافی طور پر، 2.0 لیٹر ایل پی جی انجن ویرینٹ بھی دستیاب ہے، جو 6000 rpm پر 146 پی ایس اور 4200 rpm پر 195 Nm پیدا کرتا ہے، اور یہ 6 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ آتا ہے۔
سٹائل اور ڈیزائن
گاڑی کے انٹیرئیر کی بات کریں تو اس فیس لفٹڈ سپورٹیج میں دو 12.3 انچ ڈسپلے شامل ہیں، جو انسٹرومنٹ کلسٹر اور انفوٹینمنٹ کے لیے ہیں اور کِیا کے جدید ccNC سافٹ ویئر کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔
یہ سسٹم اوور-دی-ایئر اپ ڈیٹس کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جس سے ڈیلرشپ پر جائے بغیر مستقبل کی سافٹ ویئر اپ ڈیٹس حاصل کی جا سکتی ہیں۔ یہ گاڑی اعلیٰ درجے کی ٹرِمز ہیڈ اپ ڈسپلے سے لیس ہے، جو ڈرائیور کے لیے مزید سہولت فراہم کرتی ہیں۔
نیا اسٹیئرنگ وہیل فلیٹ ٹاپ اور باٹم سٹرکچر کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، اور لین سینٹرنگ اسسٹ کے لیے ٹچ-ڈٹیکشن ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے۔ نیویگیشن میں ایک آگیومینٹڈ رئیلٹی (AR) ویو شامل ہے جبکہ ایڈاپٹیو کروز کنٹرول ہائی ویز پر زیادہ درست طور پر سپیڈ کنٹرول کے لیے سیٹلائٹ ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔
جدید ڈرائیور اسسٹنس سسٹم
2025 کِیا اسپورٹیج جدید ڈرائیور سسٹنس سسٹم (ADAS) کے ایک جامع سسٹم کیساتھ لیس ہے، جس میں ہائی وے ڈرائیونگ اسسٹ 2 شامل ہے، جو ایڈاپٹیو کروز کنٹرول کو لین سینٹرنگ کے ساتھ جوڑتا ہے اور خودکار لین چینجنگ کی بھی سہولت دیتا ہے۔
دیگر ADAS فیچرز میں لین کیپنگ اسسٹ، فارورڈ اور ریئر کولیژن اوائیڈینس، ریئر کراس ٹریفک کولیژن اوائیڈینس، اور سمارٹ پارکنگ اسسٹ شامل ہیں، جو محفوظ اور زیادہ یوزر فرینڈلی ڈرائیونگ تجربہ فراہم کرتے ہیں۔
گاڑی کی دستیابی اور قیمت
جنوبی کوریا میں 2025 اسپورٹیج فیس لفٹ کی ابتدائی قیمت 28360000 ون (تقریباً $21000) سے شروع ہوتی ہے۔ یہ ماڈل توقع ہے کہ 2025 کی دوسری سہ ماہی تک رائٹ ہینڈ ڈرائیو مارکیٹوں جیسے آسٹریلیا میں دستیاب ہو گا جبکہ ملائیشیا میں اسی سال کے آخر تک متعارف کروا دی جائے گی۔