TDCP کی 9 ویں تھل ڈیزرٹ ریلی 7 نومبر کو منعقد ہوگی

0 816

جیپ ریسنگ کے شائقین کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ پنجاب ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (TDCP) نے اگلی تھل ڈیزرٹ ریلی کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ ریس 7 نومبر سے 10 نومبر 2024 تک ضلع مظفرگڑھ، کوٹ ادو اور لیہ میں منعقد ہوگی۔ اس میں کئی کیٹیگریز شامل ہوں گی جیسا کہ پریپئرڈ، سٹاک، ویمن، ویٹرن، ڈرٹ بائیک اور کوآڈ بائیک وغیرہ۔

Thal Desert Rally

تھل ڈیزرٹ ریلی کا شیڈول

ٹی ڈی سی پی کے مطابق تین روزہ ڈیزرٹ ریلی کا شیڈول کچھ یوں ہے:

  • 7 نومبر کو کوٹ ادو کے علاقے چنگا مانگا ٹیلہ میں رجسٹریشن، ٹیگنگ، تکنیکی معائنہ اور میڈیکل چیک اپ ہوگا۔ اس کے علاوہ، اسی دن ڈی ایچ اے ملتان میں ڈرائیور نیویگیٹر کانفرنس اور ڈراز کا انعقاد بھی ہوگا۔
  • 8 نومبر کو چھانگا مانگا ٹیلہ، کوٹ ادو میں ڈراز اور شاہ سواری کی بنیاد پر کوالیفائنگ راؤنڈز ہوں گے۔ دن کا اختتام جھومر، ٹینٹ پیگنگ، اور کبڈی کے مقابلوں کے ساتھ کیا جائے گا۔
  • 9 نومبر کو سٹاک کیٹیگری ریس، ٹینٹ پیگنگ، کبڈی، اور چوبارہ ضلع لیہ میں آتش بازی کے ساتھ ثقافتی رات کا اہتمام ہوگا۔

Thal Desert Rally

10 نومبر کو کئی ریسیں ہوں گی جن میں پریپیئرڈ، ویمن کیٹیگری، ڈرٹ بائیک، اور کوآڈ بائیک شامل ہیں۔ دن کا اختتام ثقافتی رات اور انعامات کی تقسیم کی تقریب کے ساتھ ہوگا۔

تھل ڈیزرٹ ریلی

پاکستان میں گزشتہ چند سالوں سے ڈیزرٹ جیپ ریلی کو بے حد مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ مقامی اور بین الاقوامی سرکٹس سے نئے نام اور ڈرائیورز ان ایونٹس میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔ چولستان ریلی سے شہرت پانے والا یہ کھیل ملک میں ایک لمبے سفر سے گزر چکا ہے اور تھل جیپ ریلی اس کھیل کو موجودہ مقام تک پہنچانے والے اہم ایونٹس میں سے ایک ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.