الیکٹرک کارORA 07 کی رونمائی – فیچرز اور دیگر خصوصیات
سازگار انجینئرنگ نے پاکستان میں ایک اور الیکٹرک گاڑی متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں جو کہ گریٹ وال موٹرز (جی ڈبلیو ایم) کی ORA 07ای وی ہے۔ اس سے قبل فروری 2024 میں، کمپنی نے ORA 03 متعارف کروائی تھی جو ایک الیکٹرک ہیچ بیک ہے۔ ہم نے پہلے بھی آپ کے ساتھ اس کار کی خصوصی تصاویر شیئر کی تھی اور اب ہمارے پاس گاڑی کی آفیشل خصوصیات اور فیچرز بھی موجود ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ گاڑی دونوں فرنٹ وہیل ڈرائیو (FWD) اور آل وہیل ڈرائیو (AWD) میں دستیاب ہے، اور ہم یہاں AWD ویرینٹ کی خصوصیات شیئر کر رہے ہیں۔
پاور اور بیٹری
گاڑی میں 83.49 kWh ٹرنری لیتھیم الیکٹرک بیٹری موجود ہے، جو 0-80 فیصد چارج ہونے میں 40.8 منٹ کا وقت لیتی ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 180 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ 402 ہارس پاور اور 680 Nm ٹارک پیدا کرتی ہے۔ مزید برآں، گاڑی کی نیو یورپین ڈرائیونگ سائیکل (NEDC) رینج 550 کلومیٹر ہے۔ خیال رہے کہ NEDC رینج لیبارٹری میں دی گئی ہے جو کہ اصل رینج مختلف ہو سکتی ہے۔
گاڑی کی 0-100 فی گھنٹہ رفتار 4.3 سیکنڈز ہے۔
ایکسٹیرئیر
- ORA 07 کے ایکسٹیرئیر میں موجود خصوصیات اور فیچرز درج ذیل ہیں:
- 235/45 R19 الائے وہیلز
- ریڈ کیلیپر
- چھپے ہوئے آؤٹ سائیڈ ڈور ہینڈل
- ٹائپ اے ریڈی ایٹر فرنٹ گرل
- ایکٹیو ائیر اِن ٹیک گرل
- انڈکٹیو الیکٹرک ٹیل گیٹ
- الیکٹرک ریئر ٹرنک سپوئلر
- پینورامک سن روف
- الیکٹرک ایڈجسٹ + آٹو آف ایل ای ڈی ہیڈلیمپس
- ریئر فوگ لائٹس اور ڈی آر ایل (ڈے ٹائم رننگ لائٹس)
- آٹو ہائی/لو بیم سوئچنگ سسٹم
انٹیرئیر
- براؤن انٹیریئر
- ووڈ گرین سنٹرل کنسول
- ڈور سکف سٹیل
- میکینکل گلَو باکس
- الیکٹرک پاور سٹیئرنگ
- 4 ڈائریکشن مینوئل ایڈجسٹ سٹیئرنگ وہیل
- ملٹی-فنکشن سٹیئرنگ وہیل بٹن (میکینکل)
- الیکٹرک + 6 ڈائریکشن ڈرائیور سیٹ
- میموری + 6 ڈائریکشن + ویلکم-ڈرائیور سیٹ
- الیکٹرک + 4 ڈائریکشن-فرنٹ پیسنجر سیٹ
- فرنٹ سیٹس کولنگ + فرنٹ سیٹس مساج
- مینوئل چائلڈ لاک
- پی وی سی سیٹ
- 3 انچ کلر ملٹی ٹچ اسکرین، اینڈرائیڈ آٹو + کار پلے فنکشن کے ساتھ
- 25 انچ فل-سائز کلسٹر
- انٹیلیجنٹ کوئیک سٹارٹ سسٹم
- ون-ٹچ لفٹنگ + سیفٹی + آٹو کلوز ڈرائیور اور پیسنجر ونڈو
- آٹو اے سی، رئیر وینٹس کے ساتھ
سیفٹی فیچرز
- ڈور اوپن وارننگ
- ڈوئل + فرنٹ سائیڈ + کرٹن ایئر بیگز
- ریئر کولیشن وارننگ
- آٹو کولیشن ان لاک
- ایڈاپٹیو کروز کنٹرول + انٹیلیجنٹ کروز اسسٹنس + ٹریفک جام اسسٹنس + انٹیلیجنٹ کورننگ
- اپ ہل اسسٹ کنٹرول
- آٹومیٹک وہیکل ہولڈ
- سیکنڈری کولیشن مٹیگیشن
- لین ڈپارچر وارننگ + لین اسٹے + ایمرجنسی لین اسٹے + اسمارٹ ڈاج
- فرنٹ کولیشن وارننگ + آٹومیٹک ایمرجنسی بریکنگ
- فرنٹ ریڈار
- بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ
متوقع قیمت
ہمارے ذرائع کے مطابق، نئی ORA 07 ای وی کی لانچ قیمت 1.75 سے 1.95 کروڑ روپے کے درمیان ہو گی۔ حتمی قیمت کا اعلان سازگار انجینئرنگ آنے والے دنوں میں کرے گی۔
آپ ORA 07 کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ براہ کرم اپنے خیالات کمنٹس سیکشن میں شیئر کریں۔