7 ٹویوٹا گاڑیاں جو آپ 13 لاکھ روپے سے کم میں خرید سکتے ہیں!
ٹویوٹا دنیا میں دوسرا سب سے بیش قیمت کار برانڈ ہے اور یہ دنیا کی مختلف مارکیٹوں کے لیے کئی قسم کی کاریں بناتا ہے۔ اس کی زیادہ تر کاریں اپنے سیگمنٹ میں بیسٹ-سیلر ہوتی ہیں اور اس کی کامیابی بھی کوئی چھپا راز نہیں ہے۔ جو دو الفاظ ٹویوٹا کو اچھی طرح بیان کرتے ہیں وہ پائیداری اور بھروسہ مندی ہیں۔ اور اسی وجہ سے ٹویوٹا ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوتی ہے۔ اگر آپ اپنی پہلی ٹویوٹا گاڑی کی تلاش میں ہیں تو ہم آپ کی مشکل آسان کر دیتے ہیں۔ کئی ایسی ٹویوٹا گاڑیاں ہیں جو آپ پاکستان میں باآسانی خرید سکتے ہیں۔ یہ رہی لسٹ:
1۔ ٹویوٹا کرولا
فیملی کے استعمال کے لیے بہت پائیدار اور بھروسہ مند کار، کرولا ٹویوٹا کی پہچان ہے۔ انہیں اس طرح بنایا جاتا ہے کہ یہ لمبے عرصے تک چلیں، چاہے ان پر آپ کتنا ہی سفر کیوں نہ کر لیں۔ ٹویوٹا دعویٰ کرتا ہے کہ آج تک جتنی کرولا بنائی جا چکی ہیں ان میں سے 90 فیصد اب بھی سڑکوں پر موجود ہیں۔ تو آپ بھی کرولا خرید سکتے ہیں کہ جو ہر قیمت پر دستیاب ہے، 8 لاکھ سے 13 لاکھ تک میں، جس میں آپ 2004ء سے 2006ء ماڈل تک حاصل کر سکتے ہیں۔ اس وقت 2004ء سے 2006ء ماڈل کی کئی کرولا برائے فروخت ہیں۔ پاکستان میں عرصے سے فروخت ہونے کی وجہ سے آپ کو ان کی مرمت سے لے کر انجن کے پارٹس تک کسی چیز کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں؛ آپ سارے کام کروا سکتے ہیں اور کسی بھی شہر میں بہت ہی کم قیمت پر۔ XLi،GLi اور 2.0D (ڈیزل) پاکستان میں فروخت کے لیے موجود ویرینٹس ہیں۔ البتہ 2.0D ذرا نایاب ہے اس لیے GLi ویرینٹس پر نظر رکھیں کیونکہ یہ تمام بنیادی فیچرز کے ساتھ آتا ہے جس میں پاور اسٹیئرنگ، پاور لاکس، پاور ونڈوز اور A/C وغیرہ شامل ہیں۔ باقی گاڑی مضبوط اور سفر کے لیے آرام دہ اور اچھا فیول ایوریج بھی دیتی ہے۔
ٹویوٹا پروبوکس
پروبوکس اس فہرست میں سب سے کم خوبصورت گاڑی ہے لیکن اس کی صلاحیتوں کو کم نہ سمجھیں۔ یہ بہت بڑا کیبن رکھتی ہے اور اتنی ہی بڑی ڈِگی کی گنجائش بھی۔ آپ سامان پر سامان رکھتے جائیں لیکن اس میں جگہ ختم نہیں ہوگی۔ بوٹ میں تین بالغ افراد باآسانی بیٹھ سکتے ہیں لیکن پھر بھی جگہ بچ جائے گی۔ سسپنشن بھی مضبوط ہے اس لیے خراب سڑکوں پر چلنا کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی کی اونچائی بھی بہت اچھی ہے، اس لیے آپ کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے کہ گاڑی بار بار اسپیڈ بریکرز پر لگے گی۔ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے پروبوکس اسٹینڈرڈ equipment کے ساتھ آتی ہے جیسا کہ ایئربیگز، ABS، پاور اسٹیئرنگ اور کچھ پرانے ماڈل تو آپ کو 10 لاکھ سے بھی کم میں پڑیں گے۔ پروبوکس ان ویرینٹس میں آتی ہے:
- F
- ایکسٹرا پیکیج
- ایکسٹرا پیکیج لمیٹڈ
جو بھی ماڈل آپ حاصل کریں، ان میں آپس میں معمولی ساہی فرق ہے۔
۔ ٹویوٹا وِٹز (دوسری جنریشن 2005-2011ء)
تین اور پانچ دروازوں کی ہیچ بیک صورت میں دستیاب ٹویوٹا وِٹز کی پیداوار 1998ء سے جاری ہے۔ جاپانی ادارے کی یہ گاڑی چند مارکیٹوں میں یارِس کے نام سے بھی موجود ہے، یہ کار شہر کے اندر استعمال کے لیے جیب پر ہلکی اور کارآمد گاڑی ہے۔ اس کے کارآمد ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ اکثر چھوٹی فیملی سیڈانز جتنی چوڑی ہے جس کا مطلب ہے کہ وِٹز اپنے مسافروں کو کافی گنجائش دیتی ہے۔ البتہ یہ کسی بھی فیملی سیڈان کار سے لمبائی میں ذرا چھوٹی ہے۔ ان دونوں کو ملائیں تو گاڑی کا ٹرننگ ریڈیئس کم بنتا ہے، اور آپ کو ایسی کار ملتی ہے جو زیادہ پریشانی کے بغیر کہیں بھی فٹ ہو سکتی ہے۔
دوسری جنریشن کی وِٹز کئی انجن configurations کے ساتھ متعارف کروائی گئی تھی، لیکن پاکستان میں زیادہ تر یہ 1000cc اور 1300cc کے آپشنز میں دستیاب ہے۔
لیکن درحقیقت یہ 1.0L اور چند 1.3L یونٹس کی صورت میں پاک سرزمین پر امپورٹ کروائی گئی تھی۔ اگر آپ کوئی وِٹز خریدنا چاہتے ہیں تو 2007-08ء ماڈل آپ کو 8 سے10 لاکھ روپے کا پڑ سکتا ہے اور ویرینٹس میں F، لمیٹڈ، اسمائل اور ٹاپ ویرینٹ Jewela شامل ہیں۔ اسمائیل ایڈیشن خریدنے کی تجویز دی جاتی ہے کیونکہ یہ آسانی سے دستیاب ہے اور پُش اسٹارٹ، کی لیس گو اور دیگر چند اضافی فیچرز کے ساتھ آتا ہے۔
۔ ٹویوٹا پاسو (پہلی جنریشن 2005-2010ء)
ٹویوٹا پاسو اور ٹویوٹا وِٹزدو ایک جیسی کاریں ہیں کیونکہ یہ ایک ہی پلیٹ فارم اور انجن رکھتی ہیں سوائے اس کے کہ پاسو میں 1.8L نہیں ہے۔ عملاً یہ ایک جیسی ہی لگتی ہیں اور تقریباً ایک جتنا کیبن اور بوٹ گنجائش رکھتی ہیں۔ تو آخر دونوں میں فرق کیا ہے؟ تو پاسو دراصل وِٹز کے مقابلے میں زیادہ شوخ اور زیادہ خوبصورت ڈیزائن کی گاڑی لگتی ہے، پھر اس کے کیبن میں استعمال ہونے والے مٹیریلز کی کوالٹی بھی وِٹز کے مقابلے میں ذرا کم ہیں۔ پھر بھی یہ مقامی طور پر اسمبل ہونے والی گاڑیوں سے کئی درجہ بہتر ہے۔ البتہ جب آپ پاسو چلاتے ہیں تو آپ کو اندازہ ہو جاتا ہے کہ ٹویوٹا نے کچھ خرچہ بچانے کی کوشش کی ہے۔ مثبت پہلو یہ کہ تمام تر خرچہ بچانے اور وِٹز کے مقابلے میں فیچرز کم رکھنے کی وجہ پاسو کی قیمت کافی کم ہے۔ 2007ء ماڈل تقریباً 7 لاکھ روپے میں بلکہ اس سے بھی کم میں مل سکتا ہے جو آپ کے محنت سے کمائے گئے پیسے کا بہترین نعم البدل ہے کیونکہ یہ کار اسٹینڈرڈ کے طور پر 2 ایئر بیگز، پاور اسٹیئرنگ، ABS اور پاور ونڈوز کے ساتھ آتی ہے۔ یہ سب کچھ ایک مہران کی قیمت پر؟ جی ہاں، بالکل!
پاکستان میں آنے والے تقریباً 99 فیصد یونٹس 1.0L ہیں اور ان کے ویرینٹس میں شامل ہیں:
- X
- XL
- XG
- G
- Hana
۔ ٹویوٹا بیلٹا
گو کہ ٹویوٹا بیلٹا جاپانی مارکیٹ میں ختم کر دی گئی ہے اور ٹویوٹا نے اس کی جگہ 1.33l ٹویوٹا آکسیو کو دے دی ہے وہ بھی تقریباً اسی قیمت ہے۔ اس کے باوجود یہ ٹویوٹا وِیوس کے نام سے مختلف مارکیٹوں میں اب بھی فروخت ہو رہی ہے جن میں انڈونیشیا اور تھائی لینڈ بھی شامل ہیں۔ بیلٹا ان لوگوں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جو وِٹز کو پسند کرتے ہیں لیکن ہیچ بیک نہیں لینا چاہتے۔ تو اصل میں یہ ٹویوٹا کی ڈِگی والی وِٹز ہے کہ جسے بیلٹا کا نام دیا گیا ہے۔ اس کار نے پاکستان میں اپنے کشادہ انٹیریئر، رننگ کی کم لاگت اور سب سے اہم کہ کم قیمت کی وجہ سے بڑی مقبولیت حاصل کی۔ یہ لمبے سفر اور روزمرہ استعمال کے لیے اس گاڑی کو فیملی کی بہترین پسند بناتی ہے۔
ٹویوٹا بیلٹا کے کئی ویرینٹس ہیں:
- X
- G
- XS
- X بزنس
یہ سب 1.0L یا 1.3L انجن configurations میں آتی ہیں لیکن 1.0L ہی وہ ورژن ہے جو 10 لاکھ سے کم میں آئے گا۔ لیکن اگر آپ 10 لاکھ سے اوپر کا بجٹ رکھتے ہیں تو 1.3L ورژن خریدنا بہتر ہے کیونکہ یہ زیادہ پاور رکھتا ہے اور اس کے باوجود اچھا فیول ایوریج دیتا ہے۔
6۔ ٹویوٹا پلاٹز
ٹویوٹا پلاٹز کی پیداوار 1999ء سے 2005ء تک رہی، اور یہ چھوٹی فیملی سیڈان بہت مقبول تھی اور جاپانی مارکیٹ میں اسے خوب سراہا گیا تھا۔ یہ ٹویوٹا بیلٹا کا پہلی جنریشن کا ماڈل تھا۔ بالکل بیلٹا کی طرح پلاٹز بھی بہت کم فیول خرچ کرنے والی کار ہے اور آسانی سے 17 سے 18 کلومیٹرز فی لیٹرز دے سکتی ہے۔ اس کی وجہ اس کی چھوٹی اور ہلکے وزن کی باڈی ہے۔ منفی پہلو یہ کہ پلاٹز کی کیبن اور ڈِگی کی گنجائش بس کافی ہی ہے اور اتنی نہیں کہ جسے آپ کسی بھی لحاظ سے بڑا کہہ سکیں۔ اس کے علاوہ پلاٹز 4 افراد پر مشتمل خاندان کے لیے بہترین ہے۔ اس کے صرف دو بنیادی ویرینٹس ہیں ایک 1.0 (1000cc) اور دوسرا 1.3 (1300Cc)۔
۔ ٹویوٹا کراؤن
جاپانی مارکیٹ میں ٹویوٹا کراؤن اب 6 دہائیوں سے فلیگ شپ ماڈل رہا ہے۔ “کراؤن” ٹویوٹاکی کسی بھی مسافر کار کے مقابلے میں سب سے زیادہ لمبے عرصے تک بننے والی گاڑی ہے۔ یہ کار لگژری کی علامت رہنے کی لمبی تاریخ رکھتی ہے اور اس کے نئے ماڈلز تو دیکھنے کے قابل ہیں۔ شاندار ایکسٹیریئر کوالٹی اور زبردست کاریگری گاڑی میں داخل ہوتے ہی آپ کا استقبال کرتی ہے۔ کراؤن کی ہر جنریشن میں ایسا ہی نظر آیا ہے البتہ قیمت دیکھیں تو آپ جدید ماڈلز کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ لیکن 9 ویں جنریشن کے ماڈل (1991-1995ء) جو اس وقت تقریباً 8 لاکھ روپے میں فروخت ہو رہے ہیں کئی ایسے فیچرز سے لیس ہیں جن کا ہم آج بھی جدید ترین گاڑیوں میں تصور تک نہیں کر سکتے۔ پاور اسٹیئرنگ، ABS اور ایئربیگز جیسے بنیادی فیچرز کو ایک طرف رکھ بھی دیں تو یہ گاڑی کچھ ان فیچرز سے لیس ہے:
- پاور ایڈجسٹ ایبل سیٹس
- ٹریکشن کنٹرول
- ہیٹڈ سیٹس
- پاور ٹرنک اوپنر
- 5-اسپیڈ آٹو ٹرانسمیشن
- کلائمٹ کنٹرول
- CD میوزک پلیئر
اور بھی بہت کچھ ہے لیکن آپ کو ایک اندازہ ہو گیا ہوگا کہ یہ گاڑی کتنی luxurious ہے۔ اس کے زیادہ تر یونٹس 3.0Lانجن کے ساتھ آتے ہیں جو کہ دبا کر فیول پیتے ہیں اس لیے اس کار سے تو اچھے فیول ایوریج کی امید مت لگائیں، جیسا کہ ہم جدید ہائبرڈ ماڈلز سے توقع رکھتے ہیں۔ اس کار کے کئی ویرینٹ پاکستان میں دستیاب ہیں جن میں اسٹینڈرڈ، رائل سیلون، رائل سیلون G، میجسٹا۔
تو ان میں سے کون سی کار آپ کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے؟ یا آپ کے ذہن میں 10 لاکھ روپے سے کم میں کوئی دوسری ٹویوٹا گاڑی بھی ہے تو ہمیں نیچے کمنٹس میں ضرور بتائیں۔