مقامی آٹو انڈسٹری میں مسابقتی ماحول کی کمی

0 216

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک کی آٹو انڈسٹری میں مسابقتی ماحول کی کمی ہے۔

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے 32 صفحات پر مشتمل ایک پالیسی دستاویز حکومت کو جاری کی ہے جس میں آٹو انڈسٹری میں موجود مسائل پر تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ یہ تجاویز پاکستان کے آٹوموبائل شعبے میں مسابقت کے حوالے سے مسائل پر 11 اپریل 2018ء کو ہونے والی ایک کھلی سماعت کی بنیاد پر ترتیب دی گئی ہیں۔

حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ میں اتھارٹی نے زور دیا کہ مصنوعات کے معیار، دستیابی اور کاروں کی قیمتوں کے حوالے سے شکایات ایک غیر مسابقتی مارکیٹ کو ظاہر کرتی ہیں کہ جہاں موجود اداروں کو کسی بھی دباؤ کا سامنا نہیں اور یہی وجہ ہے کہ نتائج صارفین بھگت رہے ہیں۔

قیمت اور معیار کے علاوہ ڈلیوری کا طویل دورانیہ بھی ایسا مسئلہ ہے جس کا مقامی صارفین کو سامنا ہے۔ آٹو پالیسی کے مطابق اگر گاڑیاں بنانے والا ادارہ گاڑی کو مقررہ وقت کے اندر مالک کو فراہم نہیں کرتا تو اسے +2 فیصد KIBOR بطور جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

گو کہ سماعت کے موقع پر مقامی آٹو میکرز بشمول ٹویوٹا IMC، ہونڈا اور پاک سوزوکی کا کہنا تھا کہ انہوں نے تاخیر سے ڈلیوریز کی وجہ سے کئی ملین کے جرمانے میں ادا کیے ہیں۔ لیکن دوسری جانب رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خریدار کسی متعلقہ ادارے کی عدم موجودگی کی وجہ سے تاخیر پر 2 فیصد KIBOR حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ رپورٹ نے مزید کہا کہ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے جرمانے کے عملی نفاذ کی خاطر مناسب قانون سازی ہونی چاہیے اور اس پر عملدرآمد کے لیے ایک موزوں سرکاری ادارہ بھی بنانا چاہیے۔

رپورٹ یہ بھی کہتی ہے کہ “یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ تین بڑے مینوفیکچررز کی ڈلیوریز کا قابل ذکر حصہ دو ماہ کے دورانیے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوتا ہے، جو صنعت کی گنجائش اور مسابقت کے لیے اچھی علامت نہیں۔”

مقامی آٹومیکرز کی جانب سے بارہا قیمتوں میں اضافے کے مسئلے پر CCP نے زور دیا کہ “ایک مرتبہ صارف کی جانب سے بکنگ کروا لینے کے بعد، چاہے جزوی ادائیگی پر ہو یا مکمل، انہیں یہ توقع ہوتی ہے کہ ان پر کوئی بھی اضافی قیمت نہیں لگائی جائے گی۔ یہ سختی سے کہا گیا کہ آٹوموبائل مینوفیکچررز بکنگ کے بعد قیمت میں اضافہ نہ کریں۔ مینوفیکچررز کی جانب سے اعلان کردہ قیمت متوقع ہونی چاہیے اور قیمت کے اعلان کے بعد ہی بکنگز پر لاگو ہوں۔”

اپنے تبصرے نیچے پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.