پنجاب نے 2 سال میں 44 لاکھ روپے کے ای-چالان کیے

1 586

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) نے پچھلے دو سال میں 44 لاکھ روپے کے ای-چالان جاری کیے ہیں۔ اتھارٹی نے ای -چالان کی ادائیگی کی صورت میں قومی خزانے میں 339 ملین روپے جمع کروائے ہیں۔

ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ پولیس نے ٹوٹل میں سے 22 لاکھ 90 ہزار ای-چالان صرف موٹر سائیکلوں کے کیے ہیں۔ اس کے علاوہ 20 لاکھ 75 ہزار سے زیادہ چالان گاڑیوں کے ہوئے ہیں۔ اتھارٹیز نے اس عرصے میں 85,000 سے زیادہ کمرشل گاڑیوں کے چالان بھی کیے۔

ای-چالان اور حادثات کا تناسب:

پولیس کے سخت اقدامات کی وجہ سے کسی کی ہلاکت کا سبب بننے والے حادثات میں بھی 40 فیصد کمی آئی ہے۔ انٹرنیشنل ویب سائٹ Nambeo کے مطابق لاہور کا ٹریفک انڈیکس 91 ڈگریز بہتر ہوا ہے۔

اس مثبت پیش رفت کا سہرا ٹریفک پولیس کے شعبے میں آنے والی چند بہتریوں کو جاتا ہے۔

اس کے علاوہ اعلیٰ قیادت نے افسران کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔ کچھ مہینے پہلے لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر (CTO) نے ڈیوٹی پر موجود  وارڈنز کے لیے ‘پوائنٹس سسٹم’ لانچ کیا تھا۔

اس سسٹم کے تحت ڈپارٹمنٹ افسران کو ان کی کارکردگی کے مطابق انعامات دے گا۔ خبروں کے مطابق اس سسٹم کی وجہ سے سڑکوں پر قواعد مزید سخت ہوئے اور ٹریفک قوانین توڑنے والوں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

جعلی نمبر پلیٹیں:

اس سے پہلے جولائی میں لاہور ٹریفک پولیس نے کاروں اور موٹر سائیکلوں کی جعلی، غیر رجسٹرڈ شدہ، فینسی اور نامناسب نمبر پلیٹوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ ایک ٹوئٹ میں پولیس نے شہر میں کریک ڈاؤن کا اعلان کیا۔

پولیس نے  شہریوں کی بڑی تعداد کی جانب سے قانون اور ای-چالان سے بچنے کے لیے ٹمپرڈ یا ہرے رنگ کی نمبر پلیٹ استعمال کرنے کی وجہ سے اس آپریشن کا آغاز کیا۔ چیف ٹریفک آفیسر (CTO) لاہور سید حماد عابد نے کہا کہ افسران کو خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے لگانے کی اجازت ہے۔ CTO نے کہا کہ “افسران گاڑی کو ضبط بھی کر سکتے ہیں اور قانون توڑنے والے کے خلاف FIR بھی درج کر سکتے ہیں۔”

پولیس نے شہر کی تمام اہم سڑکوں پر چوکیاں بنائی ہیں، جن میں لاہور میں داخلے اور شہر سے باہر جانے کے راستے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “پولیس خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹے گی۔”

اس آپریشن کے دوران صرف انہی شہریوں کو چھوڑا جائے گا جو اصل ایکسائز سلپ دکھائیں گے جو ثابت کرتی ہے کہ انہوں نے نمبر پلیٹ کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.