نئی سوزوکی سوئفٹ 2022 کے ویرینٹس اور قیمتیں
پاک سوزوکی نے 11 سال بعد نئی 4 جنریشن سوئفٹ لانچ کر دی ہے۔ گاڑی کا لانچنگ ایونٹ لاہور میں منعقد کیا گیا تھا۔ نئی سوزوکی سوئفٹ 2022 کے ویرینٹس اور قیمتیں ذیل میں درج ہیں۔
سوزوکی سوئفٹ ویرینٹس
سوزوکی نے نئی سوئفٹ کے 3 ویرینٹس لانچ کیے ہیں۔ بیس ویرینٹ کا نام سوئفٹ GL مینوئل ہے جبکہ مڈ ویرینٹ کو سوئفٹCVT GL کا نام دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، سوئفٹ GLX CVT ہے۔
قیمتیں
سوزوکی سوئفٹ 2022 کے تین ویرینٹس کی ایکس فیکٹری پرائسز یہ ہیں۔
بیس ویرینٹ سوئفٹ GL مینوئل 2,499,000
مڈ ویرینٹ سوئفٹ GL سی وی ٹی 2,699,000
ٹاپ ویرینٹ سوئفٹ GLX سی وی ٹی 2,899,000
مدمقابل گاڑیاں
سوزوکی نے اِں قیمتوں میں کیا فیچرز دئیے ہیں؟ ان تینوں ویرینٹس میں کیا فرق ہے؟ ہم آپ کو آنے والے دیگر بلاگز میں تمام ویریںٹس کے فیچرز و خصوصیات بتائیں گے اور ان کا موازنہ بھی پیش کریں گے۔
سوزوکی سوئفٹ مقامی طور پر تیار شدہ بی سیگمنٹ ہیچ بیک ہے۔ اس سیگمنٹ میں سوئفٹ کے دو براہ راست حریف ہیں۔ جن میں ٹویوٹا وِٹز اور ٹویوٹا پاسو شامل ہیں اور یہ دونوں درآمد شدہ جاپانی ماڈلز ہیں۔
قیمت کے نقطہ نظر سے، نئی سوئفٹ کا موازنہ تین مقامی طور پر تیار شدہ بی سیگمنٹ سیڈان، ہنڈا سٹی، ٹویوٹا یارس اور چنگان ایلسوین سے بھی کیا جا سکتا ہے۔
آپ کو نئی سوزوکی سوئفٹ کیسی لگی؟ سوئفٹ کی قیمت کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں۔ کیا آپ کے خیال میں اس ہیچ بیک کا انتخاب اس وقت فائدہ مند ہے جبکہ آپ کے پاس اسی قیمت کی حد میں سیڈان کی 3 آپشنزموجود ہیں۔ نیچے دیئے گئے کمنٹ سیکشن نئی سوئفٹ کے بارے میں تمام اچھی اور بری چیزیں شئیر کریں۔