پہلی مقامی سطح پر تیار کردہ پروٹون X70 ڈیلیور کر دی گئی

0 2,925

پروٹون X70 کے صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ پروٹون پاکستان نے کراس اوور SUV کے مقامی طور پر تیار شدہ یونٹس ڈیلیور کرنا شروع کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پہلا یونٹ آج ڈیلیور کر دیا گیا ہے اور یہ واقعی ایک اچھی خبر ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جن لوگوں نے کار بک کروائی ہے انہیں ابھی تک گاڑی ڈیلیور نہیں کی گئی ہے۔ ڈیلیوری میں تاخیر کی وجہ کورونا اور اس کے باعث ملائیشیا میں لاک ڈاؤن کا لگنا ہے۔ جس کی وجہ سے پروٹون گاڑیوں کی مقامی پیداوار شروع کی گئی۔

لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ کمپنی نے مسائل پر قابو پا لیا ہے اور آخر گآڑیوں کی ڈیلیوریز شروع ہو گئی ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ روز ہم نے آپ کو بتایا کہ کمپنی ڈیلیوری شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے کیونکہ کمپنی کے ایک عہدیدار نے ہمیں مطلع کیا کہ ڈیلیوریز کا عمل آئندہ دو دنوں میں شروع ہو جائے گا۔

Proton X70

پروٹون X70 کی ڈیلیوریز میں تاخیر – مختصر پس منظر

دسمبر 2020 میں ملائیشین کراس اوور کے پاکستان آنے کے فوراً بعد، عالمی وبا کورونا نے ملائیشیا کو زبردست دھچکا لگایا۔ ملک میں لاک ڈاؤن کا ایک سلسلہ تھا، جس کی وجہ سے درآمدی پابندیاں لگائی گئیں اور یوں پھر پروٹون   X70 کی ڈیلیوریز میں بھی تاخیر دیکھنے کو ملی۔

ستمبر 2021 میں ملائیشیا میں صورتحال بہتر ہونے اور صنعتی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کے بعد پروٹون نے اپنے آپریشنز کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے پاکستان میں جلد سے جلد ممکنہ ڈیلیوریز شروع کیں۔ پروٹون پاکستان نے جنوری 2022 میں مقامی طور پر تیارشدہ X70 کا پہلا یونٹ متعارف کرایا۔

اس کے ساتھ کمپنی نے مارچ 2022 میں X70 کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کرنے اور گاڑی کے کے منتظر خریداروں کو کار فراہم کرنے کا وعدہ کیا لیکن اس میں ایک بار پھر تاخیر ہوئی۔ اب انتظار ختم ہو چکا ہے اور امید ہے کہ ہم سڑکوں پر زیادہ سے زیادہ  پروٹون X70 دیکھیں گے۔

ہمیں یہ بھی امید ہے کہ کمپنی مقامی طور پر تیار شدہ یونٹس میں معیار کو برقرار رکھے گی کیونکہ کار کمپنیز CBU یوںٹس کے مقابلے میں مقامی سطح پر تیار شدہ گاڑیوں کے معیار کو کم کر دیتی ہیں لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ پروٹون پاکستان اس طرز عمل پر عمل نہیں کرے گا۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.