یاماہا کا 0% مارک اپ کے ساتھ بائکس قسطوں پر دینے کا منصوبہ
یاماہا موٹر پاکستان نے 0% مارک اپ کے ساتھ اپنی بائکس قسطوں پر دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈیلرز کے مطابق صارف کو 50 فیصد رقم ڈاؤن پیمنٹ کے طور پر ادا کرنا ہو گی جبکہ باقی رقم چار ماہ میں ادا کی جا سکتی ہے۔ تاہم، یہ پیشکش صرف مخصوص شہروں کے لیے، محدود سٹاک پر محدود وقت کے لیے موزوں ہے۔
کمپنی کیجانب سے کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ یہ ہے
For a limited time only, Yamaha Motor Pakistan is offering a 0% markup on a four month payment plan when you buy a Yamaha motorcycle.
Book your new Yamaha today and enjoy the savings!
Visit https://t.co/1aKMw80fWq now!
Terms and conditions apply*#DilNayKahaYamaha #ZeroMarkup pic.twitter.com/ZO81JwODVl— Yamaha Motor Pakistan (@YamahaMotorPk) September 23, 2022
یاماہا بائیکس پر پیشکش کی ممکنہ وجوہات
ظاہر ہے کہ کمپنی نے یہ کام صارفین کی سہولت کیلئے نہیں کیا بلکہ یہ کم فروخت کی علامت ہوسکتی ہے اور اس پیشکش کے ذریعے یاماہا اپنی سیلز بڑھانا چاہتا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے اعداد و شمار کے مطابق کمپنی نے گزشتہ دو ماہ میں صرف 2503 یونٹس فروخت کیے، جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 3985 یونٹس کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔
دوسری اور شاید سب سے بڑی وجہ یاماہا کی جانب سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہے۔ کمپنی نے صرف 2022 میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں چار بار اضافہ کیا ہے۔ یاماہا بائیکس کی قیمتوں میں اس سال اوسطاً 50000 روپے سے 60000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جو کہ صرف 7 سے 8 ماہ کے عرصے میں ایک بہت بڑی چھلانگ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب یاماہا کی تمام بائیکس کی قیمت 250000 روپے سے زیادہ ہے جو کہ درحقیقت ایک عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں۔ پاکستان میں زیادہ تر لوگ روزمرہ کے استعمال کے لیے اتنی مہنگی بائک کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
نیز، یاماہا بائکس مقامی مارکیٹ میں “آن منی” پر بھی فروخت کی گئیں۔ مارچ 2022 میں ہماری تحقیق کے مطابق،
- YBR (سادہ سپورٹ ویرینٹ) پر پرمیم 8000 روپے تھا
- YBR 125 اور گرے پر پرمیم 10000 روپے تھا
- YBZ اور DX پر پرمیم 8000 روپے جبکہ ڈلیوری ٹائم 1 ماہ تھا
لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ کمپنی کو ان کی فروخت میں مسائل کا سامنا ہے۔ پھر بھی، یاماہا بائکس کے مداحوں کے لیے یہ ایک اچھی خبر ہے کیونکہ وہ اپنی پسند کی موٹر سائیکل قسطوں میں حاصل کر سکتے ہیں اور سواری سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
یاماہا کے قسط کے منصوبے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ اس آفر کے تحت بائیک بک کرائیں گے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔