یہاں پڑھیں ہم سوزوکی سلیریو اے کے اے نئی کلٹس کے بارے میں اب تک کیا جانتے ہیں

0 171

آج کا موضوع بنیادی طور پر بہت انتظار کروانے والی نئی سوزوکی کلٹس پر مرکوز ہے۔ پاک سوزوکی کی مہم جو سوزوکی کزاشی کے تعارف سے شروع ہوئی اور اس میں سوزوکی وتارا اور سوزوکی سیاز کی لانچ سے بہت زیادہ تیزی آئی۔ اگرچہ یہ تمام گاڑیاں درآمد کردہ ہیں مگر سلیریو اے کے اے نئی کلٹس ممکنہ طور پر پاکستان میں اسیمبل کی جارہی ہے۔ تو اس گاڑی کی کیا اہمیت ہے؟ مختصر یہ کہ 1000cc کیٹگری میں ویگن آر کے بعد آنے والی یہ پہلی گاڑی ہو گی۔ اس گاڑی کے بارے میں افواہیں گزشتہ دو سال سے گردش کر رہی ہیں اور بہت سے لوگوں نے اس پر تبصرے بھی کیے ہیں۔ تو میں نے یہ فیصلہ کیا کہ میں اپنی تحقیق کروں اور کچھ اپنے زرائع سے بات کروں۔ اس کا مقصد مستند زرائع کی بنیاد پر ایک مختصر فہرست تیار کرنا تھا جس کی بنیاد اندرونی زرائع کی باتیں اور ہر افواہ کے پیچھے موجود قابل فہم منطق ہے۔ تو مزید کوئی بات کیے بغیر چلیں اس فہرست پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

پہلی بات اس نئی گاڑی کے خدوخال کی ہے۔ یہ مشاہدہ کرنا بہت آسان ہے کہ نئی سوزوکی کلٹس پرانی والی کی نسبت بہت زیادہ مختلف ہے۔ اس نئی گاڑی کی شکل کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ حالیہ سوزوکی گاڑیوں کے ٹال بوائے ڈیزائن سے ملتی جلتی ہے۔

اگلی بات اس کے انجن کی ہے۔ یہ وہ نقطہ ہے جس پر لوگوں نے بہت عجیب پیش گوئیاں کی ہیں۔ اور یہاں تک دعوی کر دیا کہ سوزوکی اس گاڑی میں اپنا سب سے زیادہ فیول اکانومی دینے والا K سیریز سے بھی اگلی سیریز کا انجن نصب کرے گا۔ تاہم لوگ یہ بات سمجھنے میں ناکام رہے کہ پاک سوزوکی پہلے ہی پاکستان میں 1000cc کا K سیریز کا انجن سوزوکی ویگن آر میں دے رہا ہے۔ زرائع یہ بتاتے ہیں کہ پاک سوزوکی اس نئی گاڑی میں اپنا وہی آزمایا ہوا انجن نصب کرے گا۔

ٹرانسمیشن؟ ماضی میں پیش گوئیاں کی جاتی رہیں کہ اس گاڑی میں 4 سپیڈ A/T اور 5 سپیڈ M/T ٹرانسمیشن ہو گی۔ مگر سچی بات تو یہ ہے کہ میرا ماننا ہے کہ کمپنی اس گاڑی میں یہ دونوں آپشن مہیا کرے گی۔

قیمت؟ اس بات کا سب سے زیادہ منطقی نتیجہ یہ ہے کہ پاک سوزوکی حکمت عملی کے تحت اس گاڑی کو سوزوکی ویگن آر سے اوپر جبکہ سوزوکی سوفٹ سے نیچے رکھے گی جو پاک سوزوکی کو ایک زیادہ جامع مصنوعات کی لائن اپ پیش کرنے کے قابل بنائے گا۔ اس منطق کی بنیاد پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ نئی کلٹس کی لانچ کے وقت قیمت 1.2 ملین سے 1.37 ملین روپے کے درمیان ہوگی۔

دستیابی؟ زرائع کا یہ دعوی ہے کہ اس گاڑی کی پری بکنگ کا آغاز مارچ کے آخر یا اپریل کے شروع میں ہو جائے گا جبکہ اس کو لانچ اسی سال جون کے آخر یا جولائی کے شروع میں کر دیا جائے گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Join WhatsApp Channel