نرل ٹائر کا آغاز 1963 میں ہوا اور یہ تب سے پاکستان میں آٹو موبائلز کے لیے ٹائر اور ٹیوب بنانے کے کاروبار سے منسلک ہے۔ جنرل ٹائر بنیادی طور پر کراچی سے ہے اور یہ نئی اور جدید ٹائر ٹیکنالوجی سے بہتر کوالٹی، مسابقتی قیمت اور صارفین کا اطمینان حاصل کرنے میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ اگست 2016 کے مطابق، جنرل ٹائر کا مارکیٹ کیپ $110 ملین تھا جس کی وجہ سے اس کمپنی کو فوربز کی 1 بلین سے کم ایشیا کی 200 کمپنیوں میں شامل کرکے عزت دی گئی ہے۔
کمپنی لائٹ کمرشل وہیکلز اور مسافر بردار گاڑیوں کے لیے ریڈیل ٹائر جبکہ لائٹ ٹرکس اور زرعی ٹریکٹر کے لیے بائیس ٹائر بناتی ہے۔ جنرل ٹائر کے چیف ایگزیکٹو حسین کلی خان کا کہنا تھا کہ
’اس سے مجھے بہت خوشی ملتی ہے کہ فوربز میگزین نے جنرل ٹائر کو 2016 کی 1 بلین سے کم ایشیا کی 200 بہترین کمپنیوں میں شامل کیا ہے‘
یہاں یہ بات بھی قابل زکر ہے کہ کمپنی نے نئی مصنوعات متعارف کروانے اور اپنے صارفین کا اعتماد برقرار رکھنے میں بہت زیادہ ترقی کی ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے پاکستان کی موٹرسائیکلوں کے لیے پہلی بار ٹیوب لیس ٹائر متعارف کروائے ہیں۔