ہنڈا سوِک EK3 ہیچ بیک کا اونر ریوئیو

0 523

اس آرٹیکل میں ہم ہنڈا سوِک EK3 ہیچ بیک کا اونر ریوئیو پیش کریں گے۔ یہ ایک 5 جنریشن ہنڈا سوِک ہے۔ جس میں 1500 سی سی 3 سٹیج VTEC انجن دیا گیا ہے جو 113 ہارس پاور اور 138Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ گاڑی میں آٹومیٹک ٹرانسمشن کے ساتھ 3 ڈرائیونگ موڈز دئیے گئے ہیں۔ یہ ٹاپ آف دی لائن اور جاپانی ڈومیسٹک ماڈل ہے۔

گاڑی خریدنے کا فیصلہ

اونر کئی سالوں سے اس کار کی تلاش میں تھا۔ اسی لیے جب اس نے اسے فروخت ہوتے دیکھا تو بغیر کسی گفت و شنید کے فوراً اسے خرید لیا۔ EK ہیچ بیکس بون سٹوک کنڈیشن میں بہت کم ہوتے ہیں۔ اونر نے 20 لاکھ روپے ادا کر کے اس گاڑی کو خرید لیا کیونکہ یہ بہترین حالت میں تھی اور بہت اچھی طرح سے رکھی گئی تھی۔

نمایاں خصوصیات

سوِک  EK3میں تمام بنیادی خصوصیات ہیں جیسے پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈوز، سینٹرل لاکنگ وغیرہ۔ ایک خصوصیت جس سے اونر واقعی لطف اندوز ہوتا ہے وہ گاڑی کے 3 ڈرائیونگ موڈز (ایکو، نارمل، سپورٹ) ہیں۔  گاڑی میں ABS بریک اور ٹریکشن کنٹرول جیسے فیچرز بھی دئیے گئے ہیں۔

فیول ایوریج

اونر کو شہر کے اندر 10 کلومیٹر فی لیٹر اور ہائی وے پر 12-11 کلومیٹر فی لیٹر فیول ایوریج ملتی ہے۔ جو ایک پرانی آٹومیٹک ٹرانسمیشن کار کے لیے بری نہیں ہے۔

سٹوریج

اونر کے مطابق سٹوریج کی جگہیں بہت اچھی ہیں اور بوٹ بھی سپیس بھی مناسب ہے۔ اس کے علاوہ پچھلی سیٹس بھی فولڈ ہو جاتی ہیں جس سے جگہ میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ انٹیرئیر میں مناسب سائز کے گلَوباکس والے کمپارٹمنٹس موجود ہیں۔ اونر نے اپنی موٹر سائیکل کے پارٹس کے ساتھ اس کار میں آسانی سے سفر کیا ہے۔

ہینڈلنگ

ایکسٹیرئر کے بعد کار کے بارے میں اونر کی پسندیدہ چیز اس کی روڈ گرِپ اور ہینڈلنگ ہے۔ اونر کے مطابق گاڑی تیز رفتاری پر انتہائی مستحکم رہتی ہے اور اس کی کارنرنگ بھی بہت محفوظ اور پرلطف ہے۔ اس کار میں EK9   ٹائپ  Rجیسی ہی چیسس ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کار کی ہینڈلنگ بہت متاثر کن ہے۔

دیکھ بھال اور سپیئر پارٹس

مالک نے جاپان سے مکینیکل پرزے درآمد کیے کیونکہ گاڑی کو کچھ دیکھ بھال کی ضرورت تھی۔ گاڑی پر 5 لاکھ روپے کا خرچہ آیا۔ آئل اور فلٹرز کے علاوہ گاڑی کو کوئی اضافی دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہے۔ کار کے سپیئر پارٹس مقامی مارکیٹس میں معمولی قیمتوں پر آسانی سے دستیاب ہیں لیکن کچھ درآمد شدہ پرزے نسبتاً مہنگے ہیں۔

ری سیل

سوِک Ek ہیچ مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب نہیں ہے۔ لہذا، گاڑی کی ری سیل اونر کی مانگ پر منحصر ہے۔ اونر کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر اس گاڑی کو خریدنے والے آفر دیتے ہین لیکن اونر اپنی کار کو جلد فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا۔ تاہم، وہ سوچتا ہے کہ یہ کار اس سے زیادہ قیمت پر فروخت ہو سکتی ہے جو اس نے خریدنے کیلئے ادا کی ہے کیونکہ بہت سے شوقین اس کی کار خریدنے کے لیے تیار ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.