سب سے زیادہ الیکٹرک گاڑیاں کس کمپنی نے فروخت کیں

0 946

دنیا بھر میں تمام آٹو کمپنیز فیول وہیکلز سے الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کی طرف شفٹ ہو رہی ہیں۔ بہت سی کمپنیز آنے والے چند سالوں میں صرف اور صرف الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا ارارہ کر چکی ہیں۔ لہذا، اس دوڑ میں کونسی کمپنی اس وقت سب سے آگے ہے؟ 2022 کی پہلی سہ ماہی میں کس کمپنی نے سب سے زیادہ الیکٹرک گاڑیاں بیچیں؟ آئیے جانتے ہیں۔

نمبر 1 – ٹیسلا

جب بھی ہم الیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہمارے ذہن میں سب سے پہلا نام ٹیسلا کا آتا ہے۔ خیال رہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں ٹیسلا آج پہلے نمبر پر ہے۔

ٹیسلا نے 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 310048 الیکٹرک کاروں کی ڈیلیوری اور 18.8 بلین ڈالر آمدنی کا ایک اور ریکارڈ حاصل کیا ہے۔ ٹیسلا کی رواں سال کی پہلی سہ ماہی کی سیلز دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔

ٹیسلا نے حال ہی میں برلن اور ٹیکساس میں دو نئے پلانٹ کھولے ہیں اور انہوں نے ڈیلیوریز کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ ٹیسلا نئی ​​فیکٹریاں بنانے کے ساتھ ساتھ پیداوار اور فروخت کو بڑھا رہا ہے۔

Tesla Electric Cars

نمبر 2 – BYD

چینی کمپنی BYD الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی دوسری بہترین کمپنی ہے جو پیٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار کو ختم کرنے والی دنیا کی پہلی آٹوموٹیو کمپنی بن گئی ہے۔ گزشتہ ماہ BYD نے باضابطہ طور پر صرف پلگ اِن ہائبرڈ اور بیٹری الیکٹرک گاڑیاں تیار کیں۔

اس ترقی کے ساتھ کمپنی نے 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 143224 الیکٹرک کاریں فروخت کیں اور الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی دنیا کی دوسری سب سے بڑی کمپنی بن گئی۔

حیرت انگیز طور پر BYD نے بھی 2022 کی TIME 100 سب سے زیادہ بااثر کمپنیوں کی فہرست میں جگہ بنائی۔ یہاں تک کہ ٹیسلا بھی اب تک یہ اعزاز حاصل نہیں کر پائی۔

BYD EVs

نمبر 3 – ووکس ویگن

ایک طویل عرصے تک ووکس ویگن گروپ ٹیسلا کا سب سے بڑا حریف تھا۔ اس کمپنی کو اپنی الیکٹرک کاروں کی پیداوار کو بڑھانے اور الیکٹرک گاڑیوں کے کاروبار میں ٹیسلا کو پیچھے چھوڑنے کیلئے ایک بڑا موقع ملا لیکن VW گروپ نے کامیابی حاصل نہیں کی اور یہ کمپنی نہ صرف Tesla بلکہ BYD سے بھی پیچھے رہ گئی۔

ووکس ویگن 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 99100 الیکٹرک گاڑیاں فروخت کر کے الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی دنیا کی تیسری سب سے بڑی کمپنی کے طور پر سامنے والی کمپنی کے طور پر سامنے آئی ہے۔

Volkswagen EVs

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.