کِیا نے اپنی گاڑیوں کی بُکنگ شروع کردی

0 363

اس مہینے کے شروع میں کِیا نے پکانٹو، سپورٹیج اور مقامی طور پر تیار شدہ کِیا سٹونک کے تمام ویرینٹس کی بکُنگ کو معطل کر دیا تھا اور صرف چند ہفتوں کے بعد ہی کمپنی نے ان گاڑیوں کی نئی قیمتوں پر بکنگ دوبارہ کھول دی ہے۔

درآمد شدہ سٹونک، سورینٹو اور گریںڈ کارنیول کی بُکنگ میں کوئی مسئلہ نہیں تھا اور یہ گاڑیاں آرڈر کے لیے ہر وقت دستیاب رہیں۔

بکنگ معطلی کے وجہ

کورونا کی زَد میں آنے کے بعد سے دنیا بھر میں کاروں کی پیداوار اور ڈلیوری میں بہت سے مسائل سامنے آئے ہیں۔ عالمی آٹو انڈسٹری کو سیمی کنڈکٹر چپس کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، جس سے جاپان سے امریکہ تک گاڑیوں کی پیداوار رُک گئی۔

اس کے بعد جلد ہی شِپمنٹ اور خام مال کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوئیں اور ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئیں۔ چِپ کی کمی اور آپریشنل لاگت کے مسائل اب بھی صنعت کو پریشان کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈالر کی شرح میں اضافے نے آٹو انڈسٹری کی کمر توڑ کر رکھ دی۔

انڈسٹری کی اس غیر مُستحکم صورتحال کی وجہ سے کِیا اور دیگر کار کمپنیوں نے پیداوار روکنے کے ساتھ ساتھ بکنگ بھی معطل کر دی۔

نئی گاڑیوں کی قیمتیں

چند روز قبل اسی سال میں دوسری بار کِیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کِیا گاڑیوں کی نئی قیمتیں یہ ہیں جو کہ 18 اپریل سے لاگو ہوں گی۔

کِیا پکانٹو

2 لاکھ روپے کے اضافے کے بعد کِیا پکانٹو کے ویرینٹس کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

کِیا پکانٹو مینوئل                 2600000 روپے

کِیا پکانٹو آٹومیٹک                2700000 روپے

کِیا اسٹونک

275000 روپے کے اضافے کے بعد مقامی طور پر تیار شدہ سٹونک کے ویرینٹس کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

کِیا سٹونک ای ایکس                4425000 روپے

کِیا سٹونک ای ایکس پلس                4725000 روپے

کِیا سپورٹیج

3 لاکھ روپے کے اضافے کے بعد سپورٹیج ویریںٹس کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

کِیا سپورٹیج الفا                        5300000 روپے

   کِیا سپورٹیج FWD                  5800000 روپے

کِیا سپورٹیج AWD                 6300000 روپے

معاشی عدم استحکام بالخصوص امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی بدستور جاری ہے۔ مارکیٹ رپورٹس کے مطابق آج ڈالر کا ریٹ 186.20 روپے ہے جو چند روز قبل 182 روپے تھا۔ یعنی کہ مارکیٹ اب بھی غیر مستحکم ہے، اور اسی طرح کار کی بکنگ اور قیمتیں بھی ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.