سی این جی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

0 955

گزشتہ رات حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ دریں اثناء سی این جی کی قیمت 70 روپے کے زبردست اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، یعنی 300 روپے فی کلو گرام (تقریباً 195 روپے فی لیٹر)۔ سی این جی ڈیلرز نے قیمتوں میں اضافے کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ حکومت سی این جی سیکٹر کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

حکومت نے نجی شعبے کو آزادانہ طور پر مائع قدرتی گیس (ایل این جی) درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی اور خود بھی ایل این جی درآمد نہیں کرسکی۔ درآمد میں تاخیر کی وجہ سے سی این جی اسٹیشن بند ہوئے اور سی این جی سیکٹر میں اربوں کی سرمایہ کاری کا نقصان ہوا۔

مزید سستی CNG نہیں ملے گی۔۔۔

سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ پہلے سی این جی عوام کے لیے سستا ایندھن ہوا کرتی تھی لیکن بڑے پیمانے پر اضافے سے اس کی طلب ختم ہو جائے گی۔ کون سی این جی 195 روپے  فی لیٹر میں خریدے گا جبکہ پیٹرول کی قیمت 150 روپے فی لیٹر ہے؟

ایسوسی ایشن نے شکایت کی کہ حکومت نے بغیر کسی مشاورت کے قیمتوں میں اضافہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سی این جی سیکشن کو ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (RLNG) سبسڈی والے نرخوں پر فراہم کرے۔

سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے خلاصہ کیا کہ ہمیں حکومت کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

سی این جی سیکٹر کا نقصان

پرانی اور نئی دونوں حکومتوں نے سی این جی سیکٹر کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ انہوں نے 80 سے 90 روپے فی لیٹر کی سبسڈی کی پیشکش کی جبکہ سی این جی پر ٹیکس بڑھا دیا۔ حکومت نے تین سال تک سی این جی ڈیلرز کو پرائیویٹ سیکٹر سے ایل این جی درآمد کرنے کا گرین سگنل نہیں دیا اور نہ ہی مسلسل سپلائی کو یقینی بنایا۔ جس کی وجہ سے ملک میں گیس کا بحران پیدا ہوا۔

حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سی این جی کا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے۔ حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں، سی این جی سیکٹر مکمل طور پر بند ہونے کے دہانے پر ہے۔ سی این جی سیکٹر کیسے زندہ رہے گا؟ بڑھتی قیمتوں سے سی این جی پر چلنے والے رکشوں اور کمرشل گاڑیوں کا کیا بنے گا؟

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.