سوزوکی بائکس کی قیمتوں میں اضافہ

0 3,641

ہنڈا کے بعد سوزوکی نے بھی اپنی بائکس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ بائکس کی نئی قیمتوں کا اطلاق کل 3 جون سے ہوگا۔

سوزوکی بائکس کی نئی قیمتیں

سوزوکی GD110S کی قیمتوں میں 5000 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی نئی قیمت 212000 ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 207000 روپے تھی۔

اسی طرح سوزوکی GS150 کی قیمت 225000 روپے سے بڑھا کر 232000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی بائک کی قیمت میں 7000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سوزوکی GS150SE کی قیمت میں 7000 روپے اضافے کے بعد بائک کی قیمت 242000 روپے سے بڑھ کر 249000 روپے ہو چکی ہے۔

سوزوکی GR150 کی قیمت میں 9000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 330000 روپے سے بڑھ کر 339000 روپے ہو چکی ہے۔

ہنڈا بائکس کی نئی قیمتیں

رواں ماہ جون میں ہنڈا نے سب سے پہلے بائکس کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ ہںڈا کی سب سے مشہور بائک CD 70 کی قیمت میں 3600 روپے اضافہ کیا گیا۔ جس کے بعد بائک کی نئی قیمت 106500 روپے ہو چکی ہے۔ اسی طرح ہںڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 4000 اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد بائک کی قیمت 113500 روپے ہو چکی ہے۔ ہنڈا پرائیڈر کی قیمت بھی بڑھا کر 144500 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی بائک کی قیمت میں 5000 روپے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ہنڈا CG 125 اور ہنڈا CG 125 SE کی قیمت میں 5000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد دونوں بائکس کی قیمت 168500 روپے اور 198500 روپے ہو چکی ہے۔

اسی طرح ہنڈا CB 125F، ہنڈا CB 150F اور ہنڈا CB 150F SE کی قیمتوں میں 9000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائکس کی قیمتیں 253900، 308900، 312900 روپے ہو چکی ہیں۔

بائک کمپنیز کی قیمتوں میں اضافہ غیر منصفانہ عمل ہے۔ حکام میں سے کسی کو فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.