چنگان کی آنیوالی نئی SUV کی بہترین مائلیج (Km/L 21.5)

1 10,814

پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ہر کسی کو اپنی گاڑی کی فیول ایوریج کے بارے میں شکوک و شبہات میں مبتلا کر دیا ہے۔ اِن دنوں جہاں چھوٹی لیکن اچھی فیول ایوریج والی گاڑیوں کے مالکان سب سے زیادہ خوش ہیں وہیں ایک کمپنی یہ ثابت کر رہی ہے کہ بڑی پاورفُل کار کی فیول ایوریج بھی بہترین ہو سکتی ہے۔

چنگان نے کچھ عرصہ قبل پاکستان میں اپنی 2 گاڑیاں لانچ کیں۔ جس کے بعد کمپنی مزید 2 کراس اوورز ایس یو ویز پاکستان میں لا رہی ہے۔ جن میں سے ایک چنگان اوشان X5 جبکہ دوسری چنگان CS35 ہے۔ دونوں گاڑیوں میں بلیو کور ٹیکنالوجی ٹربوچارجڈ انجن دئیے گئے۔ جس کی وجہ سے ان کی فیول ایوریج خاصی اچھی بتائی جا رہی ہے۔

چنگان CS35 پلس فیول ایفیشنسی ٹیسٹ

چنگان نے مارچ 2022 میں فلپائن میں اپنی ایس یو وی CS35 لانچ کی۔ فلپائن کی آٹوموٹیو ایسوسی ایشن (AAP) نے ہائی وے اور شہر میں نئی لانچ ہونے والی ایس یو وی کی فیول ایوریج کا ٹیسٹ کرایا۔

نتائج

  • ہائی وے پر فیول ایوریج 21.495 کلومیٹر فی لیٹر، اس دوران گاڑی نے 60-80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 180.652 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا
  • شہر میں 15.254 کلومیٹر فی لیٹر، اس دوران گاڑی نے 60-80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 86.8 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

بہترین فیول ایوریج کا راز

کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑی کی بہترین فیول ایوریج کا راز اس کے بلیو کور 1.4 لیٹر ٹربو چارجڈ انجن میں ہے جو 158 ہارس پاور اور Nm260 ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں 7 سپیڈ ڈوئل کلچ آٹومیٹک ٹرانسمشن بھی دی گئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ آپٹمائزڈ انٹرنل کمبسشن سسٹم گاڑی کی مجموعی کارکردگی پر سمجھوتہ کیے بغیر ایندھن کی کھپت میں 20 فیصد جبکہ کاربن کے اخراج کو 40 فیصد تک کم کرتا ہے۔

فیول ایوریج کے اس ٹیسٹ نے CS35 پلس کو اچھی فیول ایوریج کیساتھ بہترین گاڑیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ دیکھتے ہیں چنگان پاکستان اس SUV کو مقامی مارکیٹ میں کب لانچ کرتی ہے۔

چنگان CS35 پلس کے بارے میں آپ کے تاثرات کیا ہیں؟ آپ اس کراس اوور کی فیول اوریج کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.