نئی 11 جنریشن ہنڈا اکارڈ کی تصاویر لیک، آپ بھی دیکھیں
ہنڈا اکارڈ کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کاروں میں اپنا نام تو نہیں درج کروا سکی، البتہ مشہور گاڑیوں میں ضرور شامل ہے۔ ہنڈا اکارڈ کی آنے والی نئی 11 جنریشن کی چند خفیہ تصاویر لیک ہونے کے بعد منظر عام ہر آئی ہیں۔
ڈیزائن
ڈیزائن کے لحاظ سے، نیا ماڈل موجودہ 10ویں جنریشن اکارڈ سے کافی مشابہت رکھتا ہے۔ ایکسٹیرئیر کسی حد تک پرانی جنریشن جیسا ہی ہے لیکن کچھ نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جیسا کہ ہیڈلائٹس اور ٹیل لائٹس پہلے سے زیادہ باریک نظر آتی ہیں گئی ہیں اور ہُڈ کا سٹائل میں بھی فرق نظر آتا ہے۔
تصاویر کع دیکھ کر لگتا ہے کہ کمپنی نے ڈیزائن کے کچھ عناصر کو مزید پوشیدہ رکھنے کی کوشش کی ہے۔
ان خفیہ تصاویر کو دیکھا جائے تو گاڑی کے انٹیرئیر کے بارے کچھ بھی اندازہ لگانا کافی مشکل ہے۔
پاور
کمپنی نے اب تک گاڑی میں دئیے جانے والی انجن کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ ماہرین کے مطابق ممکن ہے کہ گاڑی میں 1500 سی سی ٹربو اور 2000 سی سی ٹربو گیس انجن دیا جا سکتے ہیں لیکن ان میں بھی کچھ تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔
دوسری جانب کمپنی نئی گاڑی کے ہائبرڈ ویریںٹ کی بھی بات کر رہی ہے۔ کمپنی چاہتی ہے کہ یہ ویرینٹ سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی کا ایوارڈ جیتے۔
ہائبرڈ کے علاوہ الیکٹرک اکارڈ بھی کمپنی کا ایک منصوبہ ہے لیکن اس سے قبل ہائبرد ویرینٹ لانچ کیا جائے گا۔
لانچ
ہنڈا نے پہلے ہی تصدیق کر دی ہے کہ نئی جنریشن ہائبرڈ اکارڈ نئی ہائبرڈ CR-V کے بعد لانچ کرے گی۔ لہذا، اگر نئی CR-V اس سال کے آخر میں آ رہی ہے تو ہم توقع کر سکتے ہیں کہ نئی اکارڈ آئندہ سال کے اوائل میں آ سکتی ہے۔
11 ویں جنریشن ہنڈا اکارڈ کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ کو یہ نیا ماڈل کیسا لگتا ہے؟ موجودہ ماڈل کے بارے میں آپ کو کون سی چیزیں پسند ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے رائے کا اظہار کریں۔