ہنڈا نے ائیر بیگز کی تبدیلی کیلئے گاڑیاں واپس منگوا لیں
ہنڈا اٹلس نے اپنی چند گاڑیوں میں ائیر بیگز کی تبدیلی کیلئے گاڑیاں واپس منگوا لیں ہیں۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم صارفین کو ہر چیز پر ترجیح دیتے ہیں۔ کمپنی نے کہا ہے کہ اگر آپ کے پاس ہنڈا کے مندرجہ ذیل ماڈلز ہیں تو آپ مفت ایئر بیگ تبدیل کروا سکتے ہیں۔
- ہنڈا سوِک اورئیل (ریبورن) 2012-2006
- ہنڈا سی آر وی 2012-2008
- ہنڈا ایکارڈ 2012-2004
لہذا، اگر آپ کے پاس ان میں سے کوئی ایک گاڑی ہے تو آپ یہ سروس مفت حاصل کرنے کے لیے قریبی 2S یا 3S ہنڈا ڈیلرشپ پر جا کر ائیر بیگز تبدیل کروا سکتے ہیں۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہنڈا اٹلس نے ان پرانے ماڈلز کو کیوں واپس منگوایا ہے؟ اس کا ممکنہ جواب یہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ایئر بیگز سے گیس نکلنے یا ٹھیک سے کام نہ کرنے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لہذا، کمپنی نے گاڑیوں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ انہیں واپس منگوا لیں۔ خیال رہے کہ ایئر بیگز کسی حادثے کی صورت میں کاروں میں سب سے بڑا سیفٹی ٹول ہیں اور کمپنی کا یہ عمل ایک صارفین کی حفاظت سے متعلق اچھا اقدام ہے۔
فروری 2021 میں بھی گاڑیاں واپس منگوائی گئیں۔۔۔
یہ ہنڈا اٹلس کی طرف سے پہلی بار گاڑیاں واپس نہیں منگوائی گئیں۔ کمپنی نے فروری 2021 میں بھی اسی طرز کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی کی جانب سے سامنے آنے والے اشتہار میں کہا گیا تھا کہ درج ذیل کاروں کے مالکان مذکورہ پرزہ کی مفت تبدیلی حاصل کرنے کے لیے قریبی ہنڈا ڈیلرشپ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
- 2018 ہنڈا اکارڈ
- 2018-19 ہنڈا سِوک
- 2018 ہنڈا BR-V
گاڑیاں کیوں واپس منگوائی جاتی ہیں؟
پروڈکشن کے وقت کار کا کوئی بھی حصہ غیر معیاری رہ جانے کی وجہ سے صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جب بھی ایسا ہوتا ہے، آٹوموٹیو کمپنی ان مخصوص مسائل کو حل کرنے کے لیے گاڑیوں کو واپس بلاتی ہیں۔ اس صورت میں کچھ مسائل معمولی ہوتے ہیں جو کہ کار مالکان کے لیے کوئی سنگین خطرہ نہیں ہوتے جیسا کہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ وغیرہ۔ دوسری جانب کچھ مسائل کی صورت میں گاڑیوں کو فورا واپس منگوانا پڑتا ہے تاکہ صارفین کی حفاظت جلد از جلد کو یقینی بنایا جا سکے۔
کیا آپ کے پاس اوپر دی گئی کاروں میں سے کوئی بھی ایک کار ہے؟ کیا آپ مفت ایئر بیگ کی تبدیلی کے لیے جائیں گے؟ کمنٹس سیکش میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔