پاکستان میں چنگان کراس اوور کی مزید 2 کراس اوررز آ رہی ہیں

0 2,264

پاکستان میں چنگان کراس اوور کی مزید 2 کراس اوررز آ رہی ہیں۔ کمپنی کے مطابق دو نئی کراس اوورز جلد دیکھنے کو ملیں گی۔ ان میں سے ایک اوشان X5 اور دوسری چنگان CS35 پلس ہے۔

چنگان اوشان X5

اوشان X5 پاکستان میں جلد آںے والی چنگان کی دو کراس اوورز میں سے ایک ہے۔ اس سے قبل پاکستان میں چنگان اوشان X7 لانچ کی جا چکی ہے اور امید کی جا رہی کہ صارفین اس گاڑی کو بھی پسند کریں گے۔

اوشان X5 چین میں ہونے والے ایک موٹر شو میں پہلی بار گزشتہ سال جولائی میں نمائش کیلئے پیش کی گئی۔ یہ پریمیم کراس اوور اوشان X7 سے سائز میں چھوٹی ہے لیکن دیکھنے میں جاذب نظر ہے۔ گاڑی کے فرنٹ پروفائل کی بات کی جائے تو یہاں واٹرفال گرِل، فوگ لائٹس اور سلِم LED ہیڈلائٹس اور DRLs دیکھنے کو ملتے ہیں۔

چنگان CS35 پلس

پاکستان میں جلد آںے والی دوسری چنگان کراس اوور CS35 پلس ہے۔ یہ گاڑی 2018 میں عالمی مارکیٹ میں لانچ کی گئی لیکن فیس لفٹ ماڈل حال ہی میں لانچ کیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ گاڑی بھی دیکھنے میں چھوٹی ہے لیکن دیکھنے میں کافی پریمیم اور سپورٹی نظر آتی ہے۔

گاڑی کے فرنٹ پروفائل کی بات کی جائے تو یہاں سلِم ہیڈلائٹس اور جیومیٹڑیکل شیپڈ گرِل نظر آتی ہے۔ گاڑی میں 1400 سی سی ٹربوچارجڈ انجن دیا گیا ہے جو 158 ہارس پاور اور 260Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں 7 سپیڈ ڈوئل کلچ آٹومیٹک ٹرانسمشن دی گئی ہے۔

چنگان کی یہ دونوں کراس اوررز دیکھنے میں کافی خوبصورت نظر آتی ہیں۔ اوشان X7 کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ یہ گاڑیاں بھی مارکیٹ میں کامیاب رہیں گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.