ڈکی بھائی کی 1.8L ہنڈا سوِک – اونرز ریوئیو
آج ہم ڈکی بھائی کی 1.8L ہنڈا سوِک کا اونر ریوئیو کریں گے۔ اونرز ریوئیو کی اس قسط میں ڈکی بھائی نے ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس اور نئے الائے رِمز والی اپنی 2019 فیس لفٹ ماڈل ہنڈا سوِک سے متعلق اپنا تجربہ شئیر کیا ہے۔ اس گاڑی میں 1800 سی سی انجن دیا گیا ہے جو 138 ہارس پاور اور 174Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔
خرید
ہنڈا سوِک خریدنے سے قبل اونر نے ہیونڈائی ایلانٹرا کے بارے میں بھی سوچا لیکن بعد ازاں ہنڈا سوِک کو ترجیح دی کیونکہ پاکستان میں ایلانٹرا کی پرانی جنریشن لانچ کی گئی تھی۔ اونر نے یہ گاڑی اپنے گزشتہ مالک سے 39.5 لاکھ میں خریدی۔
گاڑی میں کی گئی تبدیلیاں
ڈکی نے اپنی کار میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے سرخ رنگ کی لیدر سیٹس لگوائی ہیں۔ اونر نے ایسا اس نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ اسے MG HS کا سرخ انٹیریئر، انٹیرئیر ایمبیئنٹ لائٹنگ اور بلیک گرل کے ساتھ فرنٹ بمپر پسند ہے۔
فیول ایوریج
اونر کے مطابق سِوک کی فیول ایوریج اتنی متاثر کن نہیں ہے۔ کار کی شہر کے اندر فیول ایوریج تقریباً 10 کلومیٹر فی لیٹر کی رفتار ہے۔ اس کے علاوہ اونر کے وہ گاڑی کو جارحانہ انداز میں چلاتے ہیں۔
مِسنگ فیچرز
اونر کے مطابق وہ اپنی سوک میں کچھ فیچرز کو مِس کرتے ہیں۔ جن میں پارکنگ سینسرز بھی شامل ہیں۔ اونر نے آفٹر مارکیٹ پارکنگ سینسرز گاڑی میں لگوائے لیکن وہ ان سے مطمئن نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایمبئینٹ لائٹس کو بھی مِس کرتے ہیں۔
گراؤنڈ کلیئرنس
سوک کی گراؤنڈ کلیئرنس 171 ملی میٹر ہے لیکن اگر احتیاط سے گزر جائے تو یہ اسپیڈ بریکر سے نہیں ٹکراتی ہے۔ تاہم، 4 مسافروں کے ساتھ گراؤنڈ کلئیرنس کم ہو جاتی ہے اور ایسی صورت میں اسے احتیاط سے چلانے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔
سپیس اینڈ کمفرٹ
سِوک میں فرنٹ لیگ سپیس کافی ہے لیکن پیچھے بیٹھنے والے مسافروں کیلئے لیگ سپیس کم ہونے کی وجہ سے مسافروں کے لیے مشکل ہو سکتی ہے۔ اونر کے مطابق مجموعی طور گاڑی کافی پر سکون ہے۔