ایلسوِن بمقابلہ یارِس بمقابلہ سٹی – مینوئل ویرینٹس کا کمپیریزن

0 10,690

گاڑیوں کے کمپیریزن کے حوالے سے اس تحریر میں ہم چنگان ایلسوِن، ٹویوٹا یارِس اور ہونڈا سٹی کے مینوئل ویرینٹس کے نمایاں فیچرز کو کمپیئر کریں گے۔ اس تحریر کی توجہ ان تینوں گاڑیوں کے مختلف آپشنز اور تفصیلات پر ہوگی۔ ایلسوِن حال ہی میں دھماکے دار انداز میں لوکل مارکیٹ میں داخل ہوئی ہے، یارِس اس وقت سب سے زیادہ فروخت ہونے والی سیڈان ہے جبکہ ہونڈا سٹی ان تینوں میں سب سے پرانی ہے۔

تو اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لیجیے اور چنگان ایلسوِن 1.37L کمفرٹ MT، ٹویوٹا یارِس 1.3L GLi MT اور ہونڈا سٹی 1.3L MT کا یہ تقابل پڑھیں۔

انجن اور ٹرانسمیشن:

چنگان ایلسوِن 1370cc انجن رکھتی ہے جو 99hp اور 135Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ جبکہ یارِس کے انجن کا سائز 1329cc ہے جو 97.8hp اور 123Nm ٹارک پیدا کرتا ہے جبکہ ہونڈا سٹی میں 1399cc کا انجن ہے، جو 98.6hp اور 128Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ کمپیریزن ظاہر کرتا ہے کہ ایلسوِن کا انجن سب سے بڑا ہے جو زیادہ hp اور ٹارک پیدا کرتا ہے۔

اس کے علاوہ تینوں سیڈانز میں 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن ہے۔

انفوٹینمنٹ اسکرین:

ایلسوِن 7-انچ انفوٹینمنٹ اسکرین کے ساتھ آتی ہے، یارِس میں ٹچ آڈیو سسٹم ہے جبکہ ہونڈا سٹی میں یہ آپشنل ہے۔

سیفٹی:

چنگان اور ٹویوٹا کی سیڈانز میں ڈوئل ایئر بیگز ہیں، جبکہ سٹی ان کے بغیر آتی ہے۔ اس کے علاوہ تینوں گاڑیوں میں ABS+EBD سسٹم ہے۔ یوں ایلسوِن اور یارِس تو اس کیٹیگری میں برابر کی ہے لیکن سٹی ان دونوں سے کچھ پیچھے ہے۔

ریئر کیمرا اور پارکنگ سینسرز:

چنگان کی سیڈان کو اس سیگمنٹ میں واضح برتری حاصل ہے کیونکہ یہ ریئر کیمرا اور پارکنگ سینسرز دونوں کے ساتھ آتی ہے۔ جبکہ یارِس اور سٹی میں ان میں سے کوئی فیچر نہیں ہے، یعنی ڈرائیورز کے لیے ان سیڈانز کو ریورس یا پارک کرنا مشکل ہے۔

ٹریکشن کنٹرول اور ہِل اسٹارٹ اسسٹ:

ٹویوٹا یارِس اس کیٹیگری میں سب سے آگے ہے کیونکہ اس میں ٹریکشن کنٹرول کے ساتھ ساتھ ہِل اسٹارٹ اسسٹ بھی ہے۔ جبکہ ایلسوِن اور سٹی یہ فیچرز پیش نہیں کرتیں۔ اس کا مطلب ہے کہ یارِس سڑک پر زیادہ اسٹیبل ہے اور اسے پہاڑی علاقوں میں ڈرائیور کرنا زیادہ آسان ہے۔

‏DRLs:

ٹویوٹا اور ہونڈا دونوں کی اپنی سیڈانز میں DRLs پیش نہیں کرتیں؛ جبکہ چنگان نے اپنی گاڑی میں انہیں لگا رکھا ہے۔

قیمت:

سب سے اہم کمپیریزن، آپ کو پتہ چلے گا کہ ایلسوِن کی قیمت 21,99,000 روپے ہے جبکہ یارِس کی موجودہ قیمت 25,09,000 روپے ہے۔ اس کے علاوہ ہونڈا سٹی 24,49,000 روپے کی پڑتی ہے۔ یعنی نئی ایلسوِن ان تینوں میں سب سے سستی ہے۔

Alsvin Vs. Yaris Vs. City

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.