ہںڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت 116500 روپے ہو گئی

0 2,420

یاماہا کے بعد ہنڈا نے بھی اپنی بائکس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ہمیشہ کی طرح کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کی کوئی وھجہ بیان نہیں کی لیکن مودوہ معاشی بگاڑ اس کی وجہ ہو سکتا ہے۔

  • ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت اب 116500 روپے ہوگی جبکہ پرانی قیمت 111500 روپے تھی۔ یعنی بائک کی قیمت میں 5000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • ہنڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 119500 روپے سے بڑھ کر 124500 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی بائک کی قیمت میں 5000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • ہنڈا پرائیڈر کی قیمت 150900 روپے سے بڑھ کر 155900 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی بائک کی قیمت میں 5000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • اسی طرح کمپنی کی دوسری سب سے مشہور موٹر سائیکل ہنڈا سی جی 125 کی قیمت اب 179500 روپے ہوچکی ہے جبکہ پرانی قیمت 174500 روپے تھی۔ یعنی بائک کی قیمت میں 5000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • ہنڈا سی جی 125 SE کی قیمت 205500 روپے سے بڑھ کر 210500 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی بائک کی قیمت میں اب 5000 روپے اضافہ ہو چکا ہے۔
  • ہنڈا 125 F CB کی قیمت میں 10000 روپے اضافہ ہو چکا ہے۔ جس کے بعد بائک کی قیمت 263900 روپے سے بڑھ کر 273900 روپے ہو چکی ہے۔
  • ہنڈا 125 FS CB کی نئی قیمت 338900 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 323900 روپے ہے۔ یعنی بائک کی قیمت میں 15000 روپے اضافی کیا گیا ہے۔
  • آخر میں CB 150F SE کی قیمت میں 15000 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 327900 روپے سے بڑھ کر 342900 روپے ہو چکی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست 2022 سے ہوگا۔ واضح رہے کہ کمپنی نے جون میں قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی یہ روایت ڈالر کے بڑھتے ریٹ کے ساتھ جاری رہے گی اور ملک کی مجموعی معاشی حالت بدستور غیر مستحکم ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بڑھتی قیمتوں کے باوجود اون منی کلچر بائک مارکیٹ میں داخل ہو چکا ہے۔ لہذا، صورت حال صرف افسوسناک ہے.

قیمتوں میں تازہ اضافے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کے خیال میں یہ جائز ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.