کیا 1000 سی سی گاڑیاں بھی سستی ہونے جا رہی ہیں؟

0 2,151

گزشتہ ہفتے وزیر خزانہ نے پارلیمنٹ سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تفصیلی جائزہ لینے کے بعد 800 سی سی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ 1000 سی سی گاڑیوں کی بھی قیمتوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ البتہ ان کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ کونسی ڈیوٹیز اور ٹیکسز میں کمی کی جائے گی۔

وزیر خزانہ کی جانب سے اعلان کے بعد لوگوں کی جانب سے مختلف تجزیات سامنے آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق 850 سی سی گاڑی کی طرح حکومت نے 1000 سی سی کاروں پر سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کو کم کردیا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے متوقع قیمتیں بھی بتا دی ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا 1000 سی سی گاڑیاں سستی ہونے جا رہی ہیں؟

اس سوال کا جواب یہ ہے کہ یہ اب تک غیر واضح ہے کیوں کہ حکومت نے اب تک اس سے متعلق تفصیلات نہیں پیش کی گئیں۔ اس سے قبل سالانہ بجٹ میں حکومت کی جانب سے 850 سی سی گاڑیوں پر ایف ای ڈی ختم کی گئی تھی جبکہ سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کر کے 12.5 فیصد کر دیا گیا تھا لیکن 1000 سی سی گاڑیوں کیلئے اس طرح کی کوئی سہولت نہیں دی گئی۔ بلاشبہ، ہم سب بھی چاہتے ہیں کہ ایسا ہو لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں اس سے معلق مصدقہ خبر یا حکومت کی جانب سے تفصیلی اعلان کا انتظار کرنا چاہیے۔

آٹو پالیسی (2021-2026) کے لئے تجاویز

ذرائع کے مطابق 1000 سی سی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی آئندہ سامنے آنے والی آٹو پالیسی (2021-2026) کی تجاویز میں شامل ہے۔ یہ تجاویز انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے کی جانب پیش کی گئیں ہیں۔ مزید برآں، رپورٹس کے مطابق  حکومت ان تجاویز کو فنانس بل 2021 میں شامل کرے گی۔

ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ تمام کاریں، (2000 سی سی سے بھی اوپر) سستی کی  جائیں گی۔ اس کے علاوہ تمام گاڑیوں پر لگنے والے ایف ای ڈی ٹیکس میں بھی 2.5 فیصد کمی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 1000 سے 2000 سی سی گاڑیوں پر ایف ای ڈی 2.5 سے 5 فیصد تک کم کی جائے گی جبکہ 2500 سی سی یا اس سے زائد کی گاڑیوں پر 5 فیصد سے 7.5 فیصد ایف ای ڈی کم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت آئندہ چند دنوں میں فنانس بل 2021 پیش کرے گی۔ لہذا ہمارا مشورہ ہے کہ حکومت کی جانب سے تفصیلی اعلان کے بعد ہی گاڑی خریدنے کا فیصلہ کریں۔ ہمیں یقین ہے کہ گاڑیاں سستی ہوں گی لیکن سوال یہ ہے کہ قیمتوں میں کتنی کمی جائے گی اور اس کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

کیا صارفین کو فائدہ پہنچے گا؟

یہ ایک سنجیدہ سوال ہے کہ کیا ٹیکس میں کمی کا فائدہ صارفین تک پہنچے گا یا نہیں؟ کیوںکہ پاکستان میں آٹوموبائل انڈسٹری کے لئے پرائس کنٹرول اتھارٹی موجود نہیں ہےاور کارساز کمپنیاں اپنے منافع میں اضافے کے لئے گاڑیوں کی بنیادی قیمت میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ اس طرح صارفین کو حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے ان اقدامات کا فائدہ نہیں ملے گا۔ ایسے میں حکومت کو ہوشیار رہنے اور ان کمپنیوں پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ خریداروں کو اس پالیسی سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.