ہیونڈائی نشاط موٹرز نے بھی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں
ہیونڈائی نشاط موٹرز نے بھی متوقع طور پر گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں ہیں۔ اس سے قبل کِیا لکی موٹرز، ہنڈا اٹلس، ٹویوٹا انڈس، پاک سوزوکی اور ریگل پرنس سمیت دیگر کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
کمپنیوں نے روپے کے اتار چڑھاؤ، میٹریل کی بڑھتی قیمت، مہنگی فریٹ اور شپمنٹ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
ہیونڈائی ٹوسان کی نئی قیمتیں
ہیونڈائی ٹوسان کے دو ویریئنٹس کی نئی قیمتیں درج ذیل ہیں:
ٹوسان GLS سپورٹ (FWD) کی پرانی قیمت 4979000 روپے تھی جس میں 200000 روپے کے اضافہ کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 5179000 روپے ہو گئی ہے۔
دوسرے ویریںٹ ٹوسان الٹی میٹ (AWD) میں بھی کی قیمت میں 200000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 5469000 روپے سے بڑھ کر 5,669,000 روپے ہو گئی ہے۔
ہنڈائی سوناٹا کی نئی قیمتیں
پہلے ویریئنٹ سوںاٹا 2.0 L کی قیمت میں 100000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے یعنی اس لگژری سیڈان کی قیمت 6399000 روپے سے بڑھ کر 6,499,000 روپے ہو چکی ہے۔
دریں اثنا، دوسرے ویرینٹ سوناٹا 2.5 L کی نئی قیمت 7299000 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 7099000 روپے تھی یعنی گاڑی کی قیمت میں 200000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ہیونڈائی ایلانٹرا کی نئی قیمت
کمپنی اس گاڑی کا پاکستان میں صرف ایک ویرینٹ پیش کر رہی ہے جس کا نام
نام ایلانٹرا 2.0 L ہے جس کی قیمت میں 100000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کار کی نئی قیمت 3899000 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 3,999,000 روپے ہے۔
کمپنی کی جانب سے اہم نوٹ
کمپنی کے جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق:
ایلانٹرا اور سوناٹا کی نئی قیمت جنوری 2022 اور اس کے بعد یکم جنوری 2022 اور اس کے بعد کے انوائسنگ کی تاریخ کے ساتھ تمام آرڈرز پر لاگو ہوگی۔
ایلانٹرا اور سوناٹا کی موجودہ قیمت دسمبر 2021 تک عارضی ترسیل کے مہینے کے تمام جزوی ادائیگی کے آرڈرز پر لاگو ہوگی۔
ہیونڈائی ٹوسان کی نئی قیمت 1 دسمبر 2021 اور اس کے بعد کی بکنگ کی تاریخ والے تمام نئے آرڈرز پر لاگو ہوگی۔
یہ قیمتیں صرف فیصل آباد ک صارفین کیلئے جن میں 17 فیصد سیلز ٹیکس اور ڈیلر کمیشن شامل ہے۔ دوسری جانب جانب کسی اور شہر سے خریدنے والے صارفین کو فریٹ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔