آوڈی پاکستان کی اہم پیش رفت؛ بینک اسلامی کے ساتھ معاہدہ

پاکستان میں گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی فروخت کو دیکھتے ہوئے ماضی قریب میں بہت سے ادارے یہاں کام کرنے کے لیے اپنی دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔ تاہم نئی آٹو پالیسی منظور ہوجانے کے باوجود اب تک صرف جرمن کار ساز ادارے آوڈی (Audi) ہی طرف سے قابل ذکر پیش…

گاڑیوں کا شوقین سعودی نوجوان اور اس کی 4 گولڈ-پلیٹڈ سُپر کارز

پنجابی میں ایک محاورہ مشہور ہے 'شوق دا کوئی مول نئی'۔ اگر آج کے دورمیں اس کی عملی مثال دیکھنی ہو تو سعودی نوجوان ترکی بن عبداللہ اور ان کی چار سُپر کارز کو دیکھ لیں۔ 23 سالہ سعودی نوجوان گھومنے پھرنے کے بھی شوقین ہیں اور آج کل لندن کے مہنگے…

دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال – ایک جان لیوا عمل

گاڑی چلانا محض شوق یا ضرورت پوری کرنے کا نام نہیں بلکہ ایک یہ بھاری ذمہ داری بھی ہے۔ جب آپ موٹر سائیکل کا ہینڈل یا گاڑی کا اسٹیئرنگ تھامے محو سفر ہوتے ہیں تو یہ آپ کی ، جی ہاں آپ کی ہی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ تمام سفر کے دوران آپ…

بیجنگ موٹر شو میں ٹویوٹا ویوس 2016 کا نیا انداز پیش کردیا گیا

چین کے سب سے بڑے گاڑیوں کے میلے بیجنگ آٹو شو میں ٹویوٹا نے ویوس 2016 کے نئے انداز (facelift) سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ جاپانی کار ساز ادارے کی ٹویوٹا ویوس 4 دروازوں والی چھوٹی سیڈان ہے جسے ایشیا بحر الکاہل خطے میں خاصی شہرت حاصل ہے۔ ٹویوٹا بیلٹا…

موسم گرما میں اپنی گاڑی کا بھی خیال رکھیں!

پاکستان میں گرمی کا موسم آ نہیں رہا، بلکہ آچکا ہے۔ گزشتہ سال درجہ حرات میں ریکارڈ توڑ اضافے اور شدید ترین لو کی وجہ سے یہاں کے شہریوں کو انتہائی کرب ناک حالات جھیلنے پڑے۔ شدید گرمی کے باعث نہ صرف ہزاروں لوگ متعدد بیماریوں کا شکار ہوئے بلکہ…

ہونڈا بریو: پاکستان میں سوزوکی مہران کا عہد تمام کرسکتی ہے!

پاکستان میں جاپانی کار ساز اداروں کی اجارہ داری سے سب واقف ہیں لیکن شاید کم ہی لوگوں نے اس بات پر غور کیا ہوگا کہ اپنے ملک میں ایک دوسرے کے حریف ان جاپانی اداروں نے ہماری مارکیٹ میں ایک غیر اعلانیہ مفاہمت قائم کر رکھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ…

بی ایم ڈبلیو کے 100 سال: پاکستان میں BMW کا مختصر تاریخی جائزہ

بی ایم ڈبلیو (باواریاموٹر ورکس) کا نام ذہن میں آتے ہی پرتعیش اور مہنگی گاڑیوں کا خیال آتا ہے۔ لیکن شاید آپ جانتے نہ ہوں کہ گاڑیاں بنانے سے پہلے یہ جرمن کار ساز ادارہ ہوائی جہازوں کے لیے انجن بنایا کرتا تھا۔ بی ایم ڈبلیو کا قیام آج سے ٹھیک…

جنیوا موٹر شو 2016: لامبورگنی نے برق رفتار سینتِ نیریو ہائپر کار پیش کردی

جنیوا موٹر شو 2016 میں اطالوی کار ساز ادارے لامبورگنی نے 760 بریک ہارس پاور کی حامل سینتِ نیریو (Centenario) ہائپر کار متعارف کروادی ہے۔ یہ ہائپر کار لامبورگنی کے خالق فروشیو لامبورگنی کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر پیش کی گئی۔ خبروں کے مطابق…

گاڑیاں جلانے اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کا افسوس ناک رجحان

ایک وقت تھا کہ شہر قائد کو اس کی رنگارنگی اور ملی یکجہتی کی وجہ سے 'منِی پاکستان' کہا جاتا تھا۔ پھر نہ جانے اس شہر کو کس کی نظر لگ گئی۔ قومی وحدت کی جگہ فرقہ واریت نے لے لی۔ لوگوں کے چہروں سے مسکراہٹیں چھین لی گئیں اور اخبارات میں آئے روز…

چولستان جیپ ریلی 2016: صاحبزادہ سلطان کی جیت؛ نادر مگسی ٹائٹل کا دفاع نہ کرسکے

بہاولپور میں جاری گیارہویں چولستان چیپ ریلی 2016 جھنگ سے تعلق رکھنے والے صاحبزادہ سلطان کی کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی۔ یہ ریلی ہر سال پنجاب کے شہر بہاولپور کے نزدیک موجود چولستان کے علاقے میں ہوتی ہے۔ اس ریلی کا اہتمام پنجاب میں…

لاہور کے بعد اب موٹروے پر بھی جدید ای-چالان کا اجرا شروع

موٹرے وے پولیس کی جانب سے نئے اور جدید نظام اپنانے کے سلسلے میں ای-ٹکٹنگ کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔ اس نظام کو چند روز پہلے ہی لاگو کیا گیا ہے اور اب تک موٹروے پولیس ایک لاکھ سے زائد ای-چالان جاری کرچکی ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ…

رواں مالی سال کے سات ماہ میں ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں فروخت

پاکستان میں تیار ہونے والی نئی گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ رواں مالی سال 2015-16 کے ابتدائی سات ماہ (جولائی 2015 تا جنوری 2016) کے دوران فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ پچھلے مالی سال 2014-15…

گاڑیوں اور موٹر سائیکل کا دھواں چہرے کو نقصان پہنچا سکتا ہے

گاڑیوں کی درآمدات میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے، نئی موٹر سائیکلیں دھڑا دھڑ فروخت ہو رہی ہیں، گاڑیوں کی خرید میں بھی خوب تیزی آ رہی ہے۔ ایسی خبریں سب ہی کو بہت اچھی لگتی ہیں اور آخر کیوں نہ لگیں؟ یہ عوام کی انفرادی اور ملک کی مجموعی معاشی صورت…

گلی کرکٹ کا بڑھتا ہوا رجحان خطرناک حادثات کی وجہ بن سکتا ہے

پاکستان کی کرکٹ تاریخ ایک نئے مرحلے پر پہنچ گئی ہے، 'پاکستان سپر لیگ' اب سر پر پہنچ گئی اور 'کرکٹ بخار' نے سب کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ ہر بڑے کرکٹ ایونٹ کی طرح پی ایس ایل 2016 کا رنگ اس وقت پورے پاکستان میں دیکھا جا سکتا ہے۔ گو کہ پہلا سیزن…

کم عمری میں ڈرائیونگ؛ تعلیم یافتہ افراد کی جانب سے قانون شکنی کی افسوسناک مثال

ملکی مسائل اور شہریوں کو ہونے والی اکثر پریشانی کا تمام تر ملبہ حکومت،سرکاری محکموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ڈال دیا جاتا ہے۔ کہیں ٹریفک بدنظمی کا شکار ہو یا کہیں گٹر کھلے ہوں ہم صرف تنقید برائے تنقید ہی کرتے ہیں۔کبھی یہ سوچنے…