آٹو انڈسٹری یورو5 پر منتقلی کے لیے اتنا وقت چاہتی ہے

0 3,538

پاکستان میں یورو2 سے یورو5 پرمنتقلی کے لیے لوکل انڈسٹری دو سال کا وقت چاہتی ہے۔ پچھلے مہینے وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں اعلیٰ معیار کا پٹرول اور ڈیزل استعمال کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق لوکل کار مینوفیکچرنگ کمپنیوں میں سے ایک نے حکومت کو لکھا ہے کہ 16 مئی 2009 کو SRO 72(KE) کے تحت پاکستان کے ریگولیٹری emission مطالبے اس وقت یورو2 کے برابر ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ “اس ریگولیشن نے آٹو انڈسٹری کو یورو زیرو سے یورو2 میں جانے کے لیے دو سال کا وقت دیا۔”

انڈسٹری کے مطالبات:

کمپنی نے مزید کہا کہ فیول کوالٹی کا انجن کی طاقت اور پرفارمنس، گاڑی کے emissions اور فیول کے emissions کے ساتھ براہ راست تعلق ہوتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ “بسا اوقات میٹالک RON بوسٹرز جیسے فیول additives  ہائی-ٹیک انجن کی پرفارمنس پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔”

اس میںنے یہ بھی کہا کہ آٹوموٹو انڈسٹری کی سپلائی چَین میں تبدیلی ایک پیچیدہ عمل ہے؛ اس لیے ریٹیل مارکیٹ میں دستیاب فیول کی بنیاد پر انجن پرفارمنس کو ٹیسٹ کرنے کے لیے مناسب وقت درکار ہوتا ہے۔

کمپنی نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ فیول کوالٹی ریگولیٹری کی requirements میں آٹوموبائل انڈسٹری کو شامل کرے اور موجودہ اسٹیٹس بھی شیئر کرے۔ کمپنی نے کہا کہ “اس interaction کے ذریعے آٹو انڈسٹری طویل عرصے کی پلاننگ کر سکتی ہے اور اپنی سپلائی چَین کو ڈیولپ کر سکتی ہے۔” کمپنی نے مزید کہا کہ ریٹیل مارکیٹ میں فیول کوالٹی کو تبدیل کرنے کے لیے کم از کم دو سالوں کی ضرورت ہوگی، یا پاکستان میں جن ماڈلز کی پروڈکشن جاری ہے حکومت ان کو مستثنیٰ قرار دے۔”

کمپنی نے گاڑیوں کو اپگریڈ کرنے، پاکستان میں بہتر ایئر کوالٹی اور یوروIV لیول کے فیول کے لیے اپنی سپورٹ یقین دلایا۔

یورو2 سے یورو5 پر منتقلی:

پچھلے مہینے وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ یکم اگست سے پٹرول یورو5 پرمنتقل کر دیا جائے گا، جبکہ ڈیزل کا اسٹینڈرڈ یکم جنوری 2021ء سے شفٹ ہوگا۔ وزیر نے کہا کہ “پاکستان صاف فیول کے نئے دور میں داخل ہوگا۔”

میڈیا سے بات کرتے ہوئے امین اسلم نے کہا کہ پاکستان 70 فیصد پٹرول اور 40 فیصد ڈیزل امپورٹ کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہوگا جو فیول کوالٹی کو براہ راست یورو2 سے یورو5 پر منتقل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ “دوسرے ممالک نے چھوٹے اور مرحلہ وار اقدامات اٹھاتے ہوئے یہ تبدیلیاں کی ہیں۔”

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.