کیا سازگار نئی گاڑی BAIC X25 لا رہی ہے؟
سازگار انجینئرنگ کی ایک اور گاڑی BAIC X25 پاکستانی سڑکوں پر دیکھی گئی ہے، جس سے یہ افواہیں پھیل رہی ہیں کہ یہ گاڑی پاکستان آ رہی ہے۔ گاڑی کی ممکنہ لانچ کے بارے میں بتانے سے پہلے ہم آپ کو بتا دیں کہ سازگار نے 2020 میں PAPS آٹو شو میں اس سب کومپیکٹ کراس اوور کو ڈسپلے کیا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس یونٹ کی نمبر پلیٹ نظر آ رہی ہے اور اگر آپ اسے ایکسائز کی ویب سائٹ پر ڈالتے ہیں تو اس میں درج ذیل معلومات ظاہر ہوتی ہیں۔
ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ سازگار BAIC کی جانب سے تیار کی گئی ہے اور اس کی قیمت 2935000 روپے ہے۔ یہ گاڑٰی حال ہی میں 11 مئی 2022 کو رجسٹرڈ ہوئی۔ تفصیلات سے اشارہ ملتا ہے کہ کمپنی مستقبل قریب میں اس کار کو متعارف کرانے کا منصوبہ بنا سکتی ہے۔
سازگار انجینئرنگ کا بیان
ہم نے خبر کی تصدیق کے لیے سازگار انجینئرنگ سے رابطہ کیا تو کمپنی کے مالک نے ان خبروں کو مسترد کر دیا۔ کمپنی نے کہا کہ یہ ہمارے CKD ٹیسٹنگ یونٹس ہیں اور زیادہ قیمت کی وجہ سے ہم اس کار کو لانچ کرنے کا ارادہ نہیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے اضافی معلومات دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی کا BAIC D20 بھی شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ لہذا، ابھی کیلئے سازگار بائک BJ40 پلس کی پیشکش جاری رکھے گا۔
ہم امید کرتے ہیں کہ سازگار مستقبل میں اس کار کو لانچ کرے گا کیونکہ یہ یقینی طور پر مقامی مارکیٹ میں مقابلہ بڑھائے گی۔ اگر یہ کار مذکورہ قیمت پر آتی ہے تو یہ سوزوکی سوئفٹ، ٹویوٹا یارس اور ہنڈا سٹی کا براہ راست مقابلہ کرے گی اور سیگمنٹ کے لحاظ سے یہ ٹیگو 4، MG ZS اور کِیا سٹونک سے مقابلہ کرے گی۔
نمایاں خصوصیات
کار میں درج ذیل نمایاں فیچرز اور خصوصیات یہ ہیں:
- 5 لیٹر 4 سلنڈر پیٹرول انجن جو 116 ہارس پاور اور 148Nm ٹارک پیدا کرتا ہے
- 5 سپیڈ مینوئل یا 4 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمشن
- 6 ایئر بیگز
- سن روف
- ABS + EBD
- سٹیئرنگ وہیل سوئچز
- آٹومیٹک ہیڈ لیمپس
- پارکنگ سینسر
گاڑی کے بارے میں آپ لا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کے خیال میں سازگار کو پاکستان میں لانچ کرنا چاہیے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔