ہیونڈائی نے ایلانٹرا سمیت 239000 کاریں واپس منگوا لیں
ہیونڈائی امریکہ نے سیٹ بیلٹ پارٹس خراب ہونے کی وجہ سے تقریباً اڑھائی لاکھ کاریں واپس منگوائی ہیں جو مسافروں اور ڈرائیوروں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ وہ سیٹ بیلٹ کی وجہ سے تقریباً 239000 گاڑیاں واپس منگوا رہی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے مسئلے سے متعلق تین حادثوں میں مسافر زخمی ہو چکے ہیں۔
مزید برآں، نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹس میں امریکی ریگولیٹرز نے جزو کی خرابی سے خبردار کیا۔ نوٹس میں لکھا گیا ہے اس سے دھات کے ٹکڑے پوری گاڑی میں پھیلنے سکتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں مسافر یا ڈرائیور زخمی بھی ہو سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسے ہی ایک حادثے میں امریکا میں دو جبکہ سنگاپور میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
Pretensioner کیا ہے؟
پریٹینشنر ایک معیاری سیٹ بیلٹ سے منسلک ہوتا ہے۔ یہ حادثے کی صورت میں یا سخت بریک لگانے کے دوران مسافر کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کے لیے لگایا جاتا ہے۔
واپس منگوائی گئی گاڑیاں
متاثرہ گاڑیوں میں ذیل میں دی گئی گاڑیاں شامل ہیں:
61000 ہیونڈائی ایکسنٹس (2019-22)
166000 ہیونڈائی ایلانٹرا (2021-23)
12000 ہیونڈائی ایلانٹرا (2021-22) HEVs
امریکا کی نیشنل ہائی وے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق مالکان اپنی کاروں کو قریبی ڈیلرشپ پر لے جائیں گے جہاں بغیر کسی قیمت کے اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کوئی بھی شخص جولائی 2022 کے وسط تک ہیونڈائی کو کال کر سکتا ہے۔
ہیونڈائی پاکستان کا بیان
PakWheels.com نے اس معاملے پر بات کرنے کے لیے ہیونڈائی پاکستان سے رابطہ کیا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ لہذا، جب ہمیں اس بارے کوئی ردمعل ملے گا تو ہم کمپنی کا جواب آپ تک پہنچا دیں گے۔
مزید برآں، پاکستان میں ابھی تک اس مسئلے سے متعلق کوئی رپورٹ نہیں آئی۔ ابھی تک سیٹ بیلٹ کے اجزاء کے پھٹنے کے کسی واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ صورتحال ایسی ہی رہے گی اور ہیونڈائی گاڑیوں کے مالکان (خاص طور پر ایلانٹرا) محفوظ رہیں گے اور اس کی ممکنہ وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں پرانی 6 جنریشن لانچ کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں ایلانٹرا کی 7 ویں جنریشن ہے۔
اس مسئلے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ براہ کرم کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔