سیڈان کے بعد کیا چنگان اب سب سے سستی ایس یو وی لا رہا ہے؟

0 11,792

چنگان پاکستان نے ملک کی آٹو مارکیٹ میں اپنا ایک مقام حاصل کیا ہے۔ اپنی پہلی مسافر گاڑی چنگان ایلسوِن کے ساتھ اس کا برانڈ خوب نمایاں ہوا ہے۔ اب چنگان کی اگلی منزل ہے لوکل مارکیٹ کا SUV سیگمنٹ اور یہاں اس کی گاڑی ہوگی چنگان CX70T، ایک 7 نشستوں والی گاڑی خاندان بھر کے لیے۔ اس گاڑی کو کراچی میں دیکھا گیا ہے۔ کمپنی اسے اِسی سال عوام کے لیے پیش کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ہم نے چنگان کی جانب سے پاکستان میں CX70T متعارف کروانے کے بارے میں سُنا ہو۔ کمپنی لوکل مارکیٹ میں اپنی آمد کے بعد سے ہی اس SUV کو لانچ کرنے کا اشارہ دے رہی ہے۔ CX70T پاکستان آٹو شو 2019ء میں چنگان کی کار لائن اپ کا حصہ تھی۔ لیکن چنگان CX70T نے ہمیں اس لیے حیران کیا ہے کیونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ اسے سڑک پر چلتے دیکھا گیا ہے۔

Picture Credits: mywheels.pk

چنگان CX70T پر ایک نظر

‏CX70T اپنے بولڈ اور اسٹائلش ایکسٹیریئر کی وجہ سے ایک زبردست گاڑی ہے۔ فرنٹ کروم گرِل SUV کو ایک خوبصورت شکل دیتی ہے۔ گاڑی کا ٹُو-ٹون لیدر انٹیریئر بھی ایک اچھا سرپرائز ہے۔ یہ تینوں قطاروں میں بڑی گنجائش، ہیڈ رُوم اور لیگ رُوم رکھتی ہے۔

چنگان کی اس بڑی گاڑی کی سب سے خاص بات اس کی پاور ٹرین ہے۔ 1.5-لیٹر ٹربوچارجڈ انجن 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن یا مؤثر 6-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ۔

زیادہ سے زیادہ آؤٹ پُٹ: 5500RPM پر 147hp

زیادہ سے زیادہ ٹارک:

‏2000-4000RPM پر 230Nm

  • ‏‏LED ہیڈ لیمپس اور DRLs
  • ‏17-انچ الائے ویلز
  • ‏6-وے پاور ایڈجسٹ ایبل ڈرائیور سیٹ
  • کروز کنٹرول
  • ڈجیٹل کلائمٹ کنٹرول
  • ‏11 انچ LCD انفوٹینمنٹ ڈسپلے
  • پینورامک گلاس سن رُوف
  • ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم
  • ٹریکشن کنٹرول سسٹم (TCS)
  • ہِل-ہولڈ کنٹرول (HHC)
  • چھ ایئر بیگز

چنگان CX70T ایک زبردست گاڑی ہوگی۔ اس گاڑی میں وہ سب کچھ ہے جو لوکل مارکیٹ میں جاری SUV دوڑ میں آگے رہنے کے لیے درکار ہے۔ لیکن ساری بات آ جاتی ہے قیمت پر۔ چنگان ایلسوِن ویرینٹ کی مناسب قیمتوں کو دیکھتے ہوئے امید کی جا سکتی ہے کہ کمپنی پاکستان میں اپنی پہلی SUV کی قیمت پر مایوس نہیں کرے گی۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.