پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ!

0 20,493

پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ممکن ہے، کووِڈ-19 کی عالمی وبا کی وجہ سے۔ ایسے وقت میں جب عالمی معیشت آہستہ آہستہ کھل رہی ہے، درآمدات میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے کنٹینرز کی قلت اور کنٹینرز کے ذریعے بھیجے جانے والے کارگو کی ٹرانسپورٹیشن لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کیونکہ پاکستان میں زیادہ تر برانڈز مکمل طور پر گاڑیوں کی کٹس اور پارٹس امپورٹ کروانے پر انحصار کرتے ہیں، اس لیے کار مینوفیکچررز کو امپورٹس کے لیے بہت زیادہ ادائیگی کرنا پڑے گی۔ نتیجتاً کمپنیوں کو گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی۔

یاد ہے چنگان نے ایلسوِن کی قیمت اس کے سڑکوں پر آنے سے پہلے بڑھائیں؟ کمپنی نے کنٹینر کی قلت اور شپنگ کی بڑھتی ہوئی لاگت کو ہی وجہ بنایا ہے۔ اب جبکہ مسائل بدستور موجود ہیں، تو پاکستان میں دوسری کار کمپنیز بھی یہی قدم اٹھا سکتی ہیں۔

فریٹ ریٹس میں 700 فیصد کا اضافہ

کنٹینر کارگو کی ڈیمانڈ میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے فریٹ چارجز قابو سے باہر ہو گئے ہیں۔ سابق چیئرمین پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشن ملک معین کے الفاظ میں “پچھلے چند مہینوں میں انٹرنیشنل فریٹ چارجز میں 500 سے 700 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چین سے پاکستان 20-فٹ کنٹینر میں کارگو کے لیے فریٹ چارجز بڑھ کر 2,000 سے 3,000 تک جا چکے ہیں جبکہ جون 2020ء میں اور اس سے پہلے یہ تقریباً 700 ڈالرز تھے۔”

چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ 25 سے 30 سالوں میں فریٹ چارجز اس حد تک چلے گئے ہیں، اور اگلے چار سے چھ مہینے میں ان میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ “بین الاقوامی تجارت میں سامنے آنے والی اس صورت حال کی ذمہ دار حکومتِ پاکستان نہیں ہے۔ نہ ہی وہ اس پر (اکیلے) قابو پا سکتی ہے۔”

بلاشبہ پاکستان کی آٹو انڈسٹری ہی اس وقت مشکل حالات سے نہیں گزر رہی۔ دنیا بھر کے ممالک کو کووِڈ-19 کی وجہ سے ایسے ہی مسائل کا سامنا ہے۔ لیکن عوام اس مسئلے سے ناخوش ہیں کیونکہ جب بھی کوئی مشکل صورت حال آتی ہے تو ہمیشہ صارفین سے کہا جاتا ہے کہ وہ اس کے لیے تیار ہو جائیں۔ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا؟ صارفین سے کہا گیا کہ وہ گاڑیوں پر مزید قیمت ادا کریں۔ فریٹ چارجز بڑھ رہے ہیں؟ تو گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیں، صارفین سنبھال لیں گے۔

پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں متوقع اضافے پر آپ کی رائے کیا ہے؟ ہمیں نیچے تبصروں میں بتائیں۔ آپ سے اگلی مرتبہ آٹو انڈسٹری کی کسی نئی خبر کے ساتھ ملاقات ہوگی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.