کِیا اسپورٹیج کا 25,000 واں یونٹ آ گیا
واں یونٹ آ گیا
کراس اوور SUVs کے چاہنے والوں کے لیے ایک اور دلچسپ خبر یہ ہے کہ کِیا لکی موٹرز نے
گزشتہ روز کِیا اپسورٹیج کا 25,000 واں یونٹ رول آؤٹ کیا۔ سوشل میڈيا وڈیو کے مطابق کمپنی نے
اس سنگِ میل کا ہدف ایک جشن سے منایا۔ تقریب کراچی میں KLM کے پلانٹ پر منعقد ہوئی۔
کِیا اسپورٹیج کی ریکارڈ فروخت:
کِیا اسپورٹیج نے خود کو کومپیکٹ کراس اوور SUV کے سیگمنٹ میں نمایاں ترین گاڑی ثابت کیا
ہے۔ اپنے لانچ سے یہ گاڑی ریکارڈ سیلز فروخت رجسٹر کر چکی ہے۔ اسپورٹیج نے فروخت میں
ہونڈا اٹلس جیسے پرانے اداروں کو بھی شکست دی ہے۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کے ڈیٹا کے مطابق کِیا
جنوری 2021 میں 2,500 سے زيادہ گاڑیاں فروخت کر چکا ہے۔ PAMA کی رپورٹ کے مطابق
اس مہینے میں ہونڈا نے 2,450 گاڑیاں بیچی تھیں۔
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ تو کیا ہوا؟ یہ اتنی بڑی بات تو نہیں۔ کِیا معمولی فرق ہی سے تو جیتا
ہے۔ دراصل کِیا نے ہونڈا کو ہرایا ہے اور مہینے میں سب سے زیادہ گاڑیاں فروخت کرنے والے
ٹاپ 3 اداروں میں شامل ہوا ہے، جو مذاق نہیں ہے۔ ہونڈا دہائیوں سے پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری
کے بڑے اداروں میں شامل ہے، جبکہ کِیا کو ابھی پاکستانی مارکیٹ میں کچھ سال ہی ہوئے ہیں۔
خبروں کے مطابق کمپنی گزشتہ چند مہینوں سے اسپورٹیج کے ماہانہ 1,500 یونٹس فروخت کر رہی
ہے، جو اس گاڑی کی لوکل مارکیٹ میں کامیابی کو ظاہر کرتی ہے۔
کِیا کی جانب سے ایک نیا لانچ:
اس وقت کِیا لوکل مارکیٹ میں ایک ہیچ بیک، کِیا پکانٹو، ایک SUV، کِیا اسپورٹیج، ایک MUV، کِیا
کارنیوَل اور ایک کمرشل ٹرک کِیا فرنٹیئر K2700 فروخت کر رہا ہے۔ اب پانچویں گاڑی، کِیا
سورنٹو، پاکستان میں آنے والی ہے، جو ایسی گاڑی ہے جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ یہ 7
نشستیں رکھنے والی لگژری SUV ہے جو پاکستان میں گاڑیوں کے شوقین افراد کے دل جیت لے
گی، بالکل اپنی جیسی دوسری گاڑی کِیا اسپورٹیج کی طرح۔
کِیا لکی موٹرز نے 14 فروری کو کِیا پاور پلے میں سورنٹو کی رونمائی کی۔ 7-نشستوں کی SUV
پاکستان میں کِیا کی کار لائن اپ میں تازہ ترین اضافہ ہے۔ اچھی خبر ہے کہ یہ کِیا سورنٹو اب
25,00,000 لاکھ روپے میں بکنگ کے لیے باقاعدہ طور پر دستیاب ہے۔ کمپنی اس کی ڈلیوریز جلد
شروع کرے گی۔
کِیا پاکستان تیسری جنریشن کی کِیا سورنٹو تین طاقتور ویرینٹس میں لانچ کر چکا ہے؛ 2.4L فرنٹ
ویل ڈرائیو (FWD)، 2.4L آل ویل ڈرائیو (AWD) اور 3.5L فرنٹ ویل ڈرائیو (FWD)۔
ان گاڑیوں کی ایکس-فیکٹری قیمتیں 2.4FWD کے لیے 69,99,000 روپے، 2.4AWD کے لیے
79,99,000 اور 3.5FWD کے لیے 83,99,000 روپے