آپ کی گاڑی کا رنگ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟

0 696

ویسے تو یہ عام سی بات لگتی ہے لیکن درحقیقت آپ کی گاڑی کا رنگ آپ، آپ کی شخصیت اور خصلتوں کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ زیادہ تر لگژری سیڈان گاڑیاں آخر سفید یا کالے رنگ میں ہی کیوں ہوتی ہیں؟ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ کی ہر حرکت آپ کی ذہنیت، شخصیت اور کردار کو ظاہر کرتی ہے تو گاڑی کے رنگ کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ کالا رنگ سب سے زیادہ جارح (aggressive) سمجھا جاتا ہے۔ اسی طرح ہر رنگ کا اپنا مزاج ہوتا ہے۔ آپ کی گاڑی کا رنگ آپ کے بارے میں یہ بتاتا ہے:

سفید گاڑی:

اگر آپ کے پاس سفید گاڑی ہے تو آپ باغ و بہار، پرخلوص اور صاف ستھری شخصیت کے حامل ہوں گے اور دنیا کے سامنے خود کو ایک جدید اور نوجوان کی حیثیت سے پیش کرنا چاہتے ہوں گے۔ آپ نفیس اور مہذب ہیں، خود کو چیلنج کرنا پسند کرتے ہیں یعنی آپ اپنے خاندان اور دوستوں میں ایک نمایاں شخصیت ہیں۔

کالی گاڑی:

کالے رنگ کی گاڑی آپ کے ٹھاٹھ باٹھ، نفاست اور طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔ آپ ماضی سے جڑے ہوئے تو ہیں لیکن ساتھ ہی نفیس بھی ہیں، اعلیٰ درجے کے ہیں لیکن ماضی کی یادیں بھی رکھتے ہیں۔ آپ اپنی بالادستی کو ظاہر کرتی ہے اور پرسکون رہتے ہیں۔ لوگ متاثر ہونے کے لیے آپ کی طرف دیکھتے ہیں، خاص طور پر ظاہری صورت اور انداز کے لیے۔

black car

گرے گاڑی:

آپ کے پاس گرے یعنی سرمئی رنگ کی گاڑی ہے تو آپ WYSIWYG ہیں یعنی جیسا نظر آتے ہیں، اندر سے بھی ویسے ہی ہیں۔ آپ ظاہری نمود و نمائش نہیں کرتے، جس حالت میں موجود ہیں اُس کو برقرار رکھنے کا زیادہ خیال رکھتے ہیں، اسٹیٹس کا نہیں۔ آپ عملی شخصیت ہیں، سنجیدہ ہیں اور عمل پسند ہیں، جبکہ پختہ ذہنیت کے باوجود آپ جدید فیشن سے آگاہ بھی ہیں اور سب کے سامنے نمایاں نہیں رہنا چاہیے۔ ایک مالک کی حیثیت سے آپ دماغ سے فیصلے کرتے ہیں، جبکہ ہر صورت حال کی خوبیوں اور خامیوں کا حساب لگاتے ہیں، کیونکہ آپ سُنی سنائی باتوں پر یقین نہیں رکھتے۔

سلوَر گاڑی:

اگر آپ سلوَر گاڑی رکھتے ہیں تو یہ ایک نئے معنی رکھتی ہے۔ یہ آپ کی بلندیوں پر موجود نظریں، آپ کی سنجیدگی، دولت اور ایک بہترین لائف اسٹائل کوظاہر کرتی ہے۔ آپ اپنے تعلقات یا ذاتی چیزوں کی ملکیت کے معاملے میں ایک خاص پسند رکھتے ہیں۔ آپ کی نظریں گھٹیا چیزوں پر نہیں پڑتیں۔

لال گاڑی:

“دیکھو مجھے!” آپ بہت سرگرم اور جذباتی ہیں۔ ایک لال رنگ کی کار رکھنے کا مطلب ہے آپ نمایاں ہونا چاہتے ہیں اور کسی سے بھی شرماتے نہیں۔ یہ آپ کی شوخ طبیعت کو نمایاں کرتی ہے۔ آپ نمود و نمائش کرنا چاہتے ہیں جیسا کہ کوپرمین کہتے ہیں کہ “اگر یہ اسپورٹی لال رنگ کی کار ہے، تو یہ سڑک پر طاقت کے مظاہرے کا ایک طریقہ ہے۔”

red car

نیلی گاڑی:

آپ کی نیلی کار آپ کے مستحکم اور خوش ہونے کے بارے میں بتاتی ہے۔ آپ وفادار، قابلِ اعتبار، خاموش، ُپرسکون شخصیت رکھنے والے اور غیر متزلزل، اعتماد اور بھروسے کے قابل ہیں اور پیسوں پر اپنی ترجیحات کو منتخب کرتے ہیں۔ آپ ‘یاروں کے یار’ ہیں اور اپنی فیملی اور دوستوں کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

براؤن گاڑی:

اگر آپ کے پاس ایک براؤن کار ہے تو اس کا مطلب ہے آپ مطمئن شخصیت رکھتے ہیں۔ یہ آپ کی غیر جانبداری، منکسر مزاجی اور جو کچھ آپ کے پاس ہے اس پر شکرگزاری کی کیفیات کو ظاہر کرتی ہے، آپ زندگی کی چھوٹی موٹی خوشیوں کا خوب لطف اٹھاتے ہیں۔ آپ کو پسندیدہ کھانا کھانے، چائے کے ایک کپ، مٹی اور نئی کتاب کی خوشبو جیسی چھوٹی چھوٹی خوشیاں پسند ہیں۔

پیلی گاڑی:

پیلی گاڑی کہتی ہے کہ آپ نے اپنے اندر کے بچے کو مرنے نہیں دیا۔ آپ خوش، سرکش، انتہائی پُراعتماد اور بے باک وجود رکھتے ہیں۔ آپ اپنے وجدان، اپنی جبلّت کی پیروی کرتے ہیں، آپ دل کی مانتے ہیں، لمحۂ موجود میں رہتے ہیں اور زندگی کا بھرپور لطف اٹھانا چاہتے ہیں۔

yellow car

سنہری گاڑی:

آپ کو زندگی میں اعلیٰ چیزیں پسند ہیں اور اسی لیے آپ کے پاس سنہری گاڑی ہے۔ آپ اپنے آرام و سکون کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں گے۔ یہ آپ کی ذہانت کے بارے میں بتاتی ہے۔

یہ اعداد و شمار عالمی معیار کے ہیں اور ان کی کوئی مخالفت نہیں ہے۔ دنیا بھر میں اس کے ان گنت سروے کیے گئے ہیں اور اس کا نتیجہ یہ نکلا ہے۔ آپ بھی اپنے خیالات کمنٹس میں دے سکتے ہیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.