SUV کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر یہ ہے کہ چیری پاکستان نے دو پریمیم SUVs چیری ٹیگو 8 اور ٹیگو 4 امپورٹ کر لیے ہیں۔ ٹیگو 4 کے دو جبکہ ٹیگو 8 کا ایک یونٹ کراچی پورٹ پر پہنچ چکا ہے جن کو جلد ٹیسٹنگ کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
یقینا ایک بار جب ہمیں پتہ چل جائے گا کہ اِن گاڑیوں کی ٹیسٹ ڈرائیو کا آغاز ک دیا گیا ہے تو اس کے بعد یہ سوال پیدا ہو گا کہ یہ گاڑی کب پاکستان میں لانچ کی جائے گی۔ ہمارے ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک گاڑی 2022 کی پہلی سہ ماہی میں جبکہ دوسری اس کے تین یا چار ماہ بعد لانچ کی جائے گی۔
امپورٹ کے گئے CBU یونٹس کے فیچرز اور خصوصیات کے بارے تفصیلات موصول نہیں ہوئیں لیکن انٹرنیشنل ماڈلز کے فیچرز ذیل میں دئیے گئے ہیں۔
چیری ٹیگو 8
ٹیگو 8 ایک کومپیکٹ 7 سیٹر کراس اوور SUV ہے جس میں کٹنگ ایج ٹیکنالوجی دی گئی ہے۔ کمپنی ٹیگو 8 میں انجن کے دو آپشن دے رہی ہے جن میں 1500 سی سی ٹربو اور 1600 سی سی ٹربو شامل ہیں۔ یہاں تین گئیر باکس آپشن – 6 سپیڈ مینوئل، 6 سپیڈ DCT، 7 سپیڈ DCT بھی دئیے گئے ہیں۔ دیگر ٹاپ آف دی لائن فیچرز یہ ہیں:
- پاورڈ سن روف
- پاورڈ ٹیل گیٹ
- الیکٹرک ایڈجسٹیبل سیٹس
- کروز کنٹرول
- پاور ونڈوز
- Dual زون آٹو میٹک کلائمیٹ کنٹرول
- سمارٹ واچ کی
- 25 انچ ٹچ سکرین
- فرنٹ اینڈ رئیر پارکنگ سینسرز
- 360 ویو کیمرہ
- 6 ائیر بیگز
- ABS اور EBD
- سٹیبلٹی کنٹرول
- ٹریکشن کنٹرول
- ہِل سٹارٹ اسسٹ
- ہِل ڈیسنٹ کنٹرول
- انجن اِموبیلائزر
- الیکٹرانک اینٹی تھیفٹ
- ٹائر پریشرمانیٹرنگ سسٹم و دیگر
چیری ٹیگو 4
چیری ٹیگو 4 ایک چھوٹی 5 سیٹر سب کومپیکٹ کراس اوور ہے۔ اس گاڑی میں انجن کی دو آپشنز دی گئی ہیں جس میں 1500 ٹربو اور 1500 سی سی نیچرلی ایسپائریٹڈ انجن اور سی وی ٹی گئیر باکس شامل ہے جبکہ دیگر فیچرز یہ ہیں:
- پاور ونڈوز
- پاور سٹیرنگ
- الیکٹرانک پارکنگ بریک
- ریموٹ لاک
- کی لیس انٹری
- کی لیس انجن سٹارٹ
- اینٹی لاک بریکنگ سسٹم
- الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن
- بریک اسسٹ
- ٹریکشن کنٹرول
- الیکٹرانک سٹیبلٹی پروگرام
- ہِل سٹارٹ اسسٹ و دیگر
چین کی چیری آٹو موبائل کمپنی نے پاکستان کی گندھارا نیسان لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے طے کیا ہے جس کے تحت یہ گاڑیاں پاکستان لائی جائیں گے۔ امید ہے کہ آئندہ سال چیری SUVs پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کی جائیں گی۔