کرولا اور سوِک کی بجائے ایلانٹرا خریدنا بہترین فیصلہ تھا – اونر ریوئیو

0 3,149

پاک ویلز اونر ریوئیو کی اس قسط میں ہم مزمل حسن کی گاڑی ہیونڈائی ایلانٹرا کا ریوئیو کریں گے جو انھوں نے کافی مارکیٹ ریسرچ کے بعد خریدی۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ اس گاڑی سے کس قدر مطمئن ہیں۔

قیمت اور خرید

اونر کے پاس اس سے پہلے 2004 ماڈل کی ٹویوٹا کرولا GLi تھی جو تقریباً 20 سال پرانی کار تھی۔ ہیونڈائی ایلانٹرا سے قبل ان کا پہلا انتخاب چنگان ایلسوین تھا۔ لیکن جب انھوں نے ڈیلرشپ پر کار دیکھی تو ایلسوین نہ خریدنے کا فیصلہ کیا۔ بنیادی طور پر وہ ایک ایسی کار خریدنا چاہتے تھے جس میں بہت سے سیفٹی فیچرز موجود ہوں۔ اونر کا کہنا ہے تھا اگرچہ ایلسوین میں بھی کافی سیفٹی فیچرز تھیں لیکن دیکھنے میں قدرے نازک لگ رہی تھی۔

اس کے بعد انھوں نے ٹویوٹا یارِس پر غور کیا لیکن جلد ہی پتہ چلا کہ یارس میں صرف بنیادی خصوصیات ہیں۔ اس کے بعد اونر کا اگلا آپشن ٹویوٹا کرولا اور 10 جنریشن ہنڈا سِوک تھیں۔ لیکن وہ سڑکوں پر دوڑتی اِن دونوں کاروں کو دیکھ کر بہت بور ہو گئے تھے۔ لہذا، انھوں نے کرولا اور سوِک خریدنے کا فیصلہ بھی ترک کیا۔

اونر ایلانٹرا کو اس کی لُک کی وجہ سے کافی پسند کرتے تھے اور اس کے علاوہ گاڑی میں پائی جانے والے فیچرز کی کثرت نے انھیں یہ فیصلہ لینے میں مدد کی۔ اسی لیے وہ کار دیکھنے کے لیے ڈیلرشپ پر گئے اور اِسے فوراً 3913000 روپے میں بک کروا لیا۔

انجن

ایلانٹرا GLS میں ایک طاقتور 2000 سی سی انجن دیا گیا ہے۔ اگرچہ اونر گاڑی ایکو موڈ میں چلاتے ہیں۔ انجن اس صورت میں بھی بہت اچھا کام کرتا ہے۔

فیول ایوریج

اونر کے مطابق گاڑی کی شہر میں فیول ایوریج 10 سے 11 کلومیٹر فی لیٹر ہے جبکہ ہائی وے پر 13 سے 14 کلومیٹر فی لیٹر ہے۔

فیچرز

ایلانٹرا میں بہت سارے فیچرز ہیں۔ جن میں سے کچھ فیچرز کے بارے میں اونر پہلے سے جانتے تھے گاڑی اور کچھ فیچرز کے بارے بعد میں جان کر کافی حیران ہوئے کچھ حیران رہ گئے۔

  • کروز کنٹرول کے ساتھ پاز فنکشن
  • رئیر AC وینٹس کے ساتھ ڈوئل زون آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول
  • ایپل کارپلے کنیکٹیویٹی
  • سمارٹ انٹری
  • آٹومیٹک ہیڈلائٹس
  • آٹومیٹک وائپرز
  • مکمل طور پر ایڈجسٹ ایبل کرسیاں

معمولی مسائل

ایلانٹرا میں بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ اونر کے مطابق بھاری دروازے بند کرنا تھوڑا مشکل کام ہے۔ اس کے علاوہ آٹومیٹک کھڑکیاں بٹن کے ایک کلک سے اوپر نہیں جاتی ہیں اور فوگ لائٹس کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

ویڈیو دیکھیں

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.