کرولا کراس کے فیچرز کی آفیشل رونمائی ہوگئی!

0 8,645

ٹویوٹا انڈس موٹرز (IMC) نے بالآخر آنے والی گاڑی کرولا کراس کے فیچرز اور خصوصیات کی باضابطہ رونمائی کر دی ہے۔ IMC پاکستان میں اس گاڑی کے صرف CBU یونٹس ہی امپورٹ کر رہا ہے کیونکہ اس گاڑی کی بہت مانگ ہے، یہاں تک کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی۔

اس گاڑی کی قیمت 85 لاکھ روپے سے شروع ہوگی۔

کرولا کراس کے فیچرز:

آنے والی SUV کے تین ویرینٹ کے اہم فیچرز یہ ہیں۔

کرولا کراس کا انجن:

گاڑی 1798cc کاہائبرڈ انجن رکھتی ہے جو 3600RPM پر 168hp اور 3600RPM پر 305Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔

ٹرانسمیشن:

یہ گاڑی ڈائریکٹ شفٹ CVT ٹرانسمیشن کے ساتھ آئے گی۔

کرولا کراس کے سیفٹی فیچرز:

کراس کا ٹاپ آف دی لائن، انٹرنیشنل ماڈل، 7 ایئربیگز رکھتا ہے جس میں ڈرائیور،مسافر، سائیڈ، ڈرائیو knee اور کرٹینز شامل ہیں۔ جبکہ لو-اینڈ کار میں ڈوئل ایئربیگز ہیں۔ دونوں ویرینٹس ABS ، ہل اسٹارٹ اسسٹ سسٹم، پارکنگ سینسرز اور پیسنجر سیٹ سینسر رکھتے ہیں۔

ہیڈلائٹس اور ایکسٹیریئر:

ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ میں LED ہیڈلیمپس اور DRLs ہیں۔ جبکہ لو-اینڈ ویرینٹ ہیلوجن لیمپس کے ساتھ آئے گا۔ اس کے علاوہ گاڑی میں باڈی کی رنگت کے ڈور ہینڈلز، الیکٹرک + آٹو فولڈ سائیڈ ویو مررز اور شارک فِن انٹینا بھی ہیں۔

کرولا کراس میں الائے رِمز:

کمپنی نے تمام ویرینٹس میں 17 انچ کے الائے رِمز لگائے ہیں۔

نمایاں فیچرز:

ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ میں مون روف، کروز کنٹرول، شارک فِن انٹینا اور آٹو سینسرز کے ساتھ ریئر وائپر ہیں۔ لو-اینڈ ویرینٹ میں کروز کنٹرول نہیں ہے۔

ڈرائیوموڈز:

تمام ویرینٹس اسپورٹس+ایکو ڈرائیو موڈ رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی کمپنی نے ان آئندہ گاڑیوں میں اسمارٹ انٹری کے ساتھ ساتھ پُش اسٹارٹ فیچر لگایا ہے۔

انٹیریئر:

ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ 8 انچ کے ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، چمڑے کی سیٹیں، آٹو AC ڈوئل موڈ اور ریئر AC وینٹس کے ساتھ آتا ہے۔ اس کے علاوہ لو-اینڈ ویرینٹس میں فیبرک کی سیٹیں، CD/BT کے ساتھ بیسک آڈیو سسٹم، سنگل-موڈ آٹو AC ہیں اور پچھلی سیٹوں پر AC وینٹس نہیں ہیں۔

 

Corolla Cross Chart

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.