دیوان موٹرز پاکستان میں یہ دوگاڑیاں لانچ کر سکتا ہے

0 1,776

مقامی آٹو انڈسٹری کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب یہ خبر پھیلی کہ دیوان فاروق موٹرز نے پاکستان میں Kia کاریں تیار کرنے اور اسمبل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی لائسنس کے معاہدے (TLA) پر دستخط کیے ہیں۔ لیکن سوال یہ تھا کہ کون سی کاریں؟ آیا کمپنی سیڈان کے زمرے میں داخل ہوگی، کراس اوور ایس یو وی سیگمنٹ کا انتخاب کرے گی، یا ہیچ بیکس کا انتخاب کرے گی۔ جواب جاننے کے لیے ہم نے دیوان موٹرز کمپنی کے سیکریٹری محمد حنیف جرمن سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ وہ ابتدائی طور پر لائٹ کمرشل گاڑیاں تیار اور اسمبل کرنے جا رہے ہیں۔

لہذا، ہم نے ان دو گاڑیوں کے بارے تھوڑی تحقیق تو پتہ چلا کہ یہ دو گاڑیاں K2700 اور K2500 ہیں۔ دونوں ہلکی کمرشل گاڑیاں ہیں۔ ان دونوں گاڑیوں کے چند فیچرز اور خصوصیات یہ ہیں۔

Kia K2700

کِیا K2700 کی نمایاں خصوصیات یہ ہیں:

  • 2700 سی سی J2 ڈیزل انجن (88 ہارس پاور، 165Nm ٹارک)
  • کورڈ رئیر گیٹ چین
  • فرنٹ فوگ لیمپ
  • پاور اینڈ ٹِلٹ اسٹیئرنگ
  • یو ایس بی، آکس ،اور آڈیو ریموٹ کنٹرول کے ساتھ ریڈیو، سی ڈی، ایم پی 3 اور بلوٹوتھ
  • بلوٹوتھ سٹیئرنگ وہیل کنٹرولز
  • اے بی ایس
  • بیک وارننگ سسٹم
  • ڈرائیور ایئر بیگ
  • لاکنگ ڈفرنشئیل

کیا K2500

  • 2500سی سی J2 ڈیزل انجن  (127 ہارس پاور، 255Nm ٹارک)
  • کورڈ رئیر گیٹ چین
  • فرنٹ فوگ لیمپ
  • پاور اینڈ ٹِلٹ اسٹیئرنگ
  • یو ایس بی، آکس ،اور آڈیو ریموٹ کنٹرول کے ساتھ ریڈیو، سی ڈی، ایم پی 3 اور بلوٹوتھ
  • بلوٹوتھ سٹیئرنگ وہیل کنٹرولز
  • اے بی ایس
  • بیک وارننگ سسٹم
  • ڈرائیور ایئر بیگ
  • لاکنگ ڈفرنشئیل

ایسا لگتا ہے کہ دونوں کاروں میں انجن اور اس کی طاقت کے علاوہ زیادہ فرق نہیں ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 2500 سی سی والے میں زیادہ ہارس پاور اور ٹارک ہے۔ دریں اثنا، ان گاڑیوں نے کمرشل گاڑیوں کی کئی بنیادی خصوصیات پیش کی ہیں۔ ہم دیکھیں گے کہ دیوان موٹرز ان سب کو پاکستان میں پیش کرے گی یا نہیں۔

دیوان موٹر کے Kia کے ساتھ معاہدے پر آپ کا کیا موقف ہے؟ ان دو گاڑیوں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اطہار کریں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.