گھبرانا نہیں! یہ پیٹرول پمپس اب بھی کھلے ہیں
آج 25 نومبر کو پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک بھر میں ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے عوام کافی پریشان ہیں۔
اس دوران چند پیٹرول کمپنیوں نے اپنے پیٹرول اسٹیشنوں کو فعال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سب سے پہلے PSO نے اپنی کمپنی کی ملکیت، اور کمپنی آپریٹڈ (COCO) پیٹرول پمپ کھلے رکھنے کی خوشخبری شیئر کی۔ جس کے بعد شیل اور یکے بعد دیگرے ٹوٹل پارکو، ہسکول اور GO پیٹرول کمپنیز نے بھی اپنی سروسز بحال رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ملک میں کل پی ایس او کے پمپس اور HESCO,GO اورSHELLکے کمپنی اپریٹڈ پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رہے گی pic.twitter.com/9l33M7n0sc
— Ministry of Energy (@MoWP15) November 24, 2021
لہذا، پی ایس او اور شیل کے ملکیتی پیٹرول پمپس کی فہرستیں ذیل میں درج ہیں اور یہ پیٹرول پمپس ابھی تک کھلے ہیں۔
پی ایس او پیٹرول سٹیشنز
شیل پیٹرول سٹیشنز
پیٹرول ڈیلرز کی ہڑتال
رواں ہفتے کے آغاز میں پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول کی فروخت میں اپنے کم منافع کے مارجن پر ملک گیر ہڑتال کی کال دی تھی۔ پی پی ڈی اے نے حکومت سے ڈیلرز کے منافع کو 2 فیصد سے بڑھا کر 6 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا۔
پی پی ڈی اے نے حکومت کو تقریباً ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی تھی لیکن حکومت کی جانب سے کسی عمل در آمد نہ ہونے کی وجہ سے ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا لیکن پی ایس او،GO ، ٹوٹل پارکو، شیل اور ہسکول نے اپنی ملکیت میں چلنے والے پیٹرول پمپس کو کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے۔۔
ملک بھر میں زیادہ تر پیٹرول اسٹیشن بند ہیں لیکن کچھ اب بھی کام کر رہے ہیں۔ لہذا، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ ہم اب بھی اپنی گاڑیوں کے لیے پیٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔ دوسری جان عوام حکومت اور پیٹرول ڈیلرز کے درمیان مسائل کے حل کا انتظار کر رہی ہے۔