MG ZS EV فیس لِفٹ کے فیچر و دیگر خصوصیات

0 2,787

ایم جی پاکستان نے ZS EV کا نیا ماڈل لانچ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ کمپنی نے ملک بھر میں MG ZS EV فیس لِفٹ کی بکنگ شروع کر دی ہے۔ جس کے فیچرز و دیگر خصوصیات یہ ہیں۔

پاور اور رینج

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق یہ نیا ماڈل گزشتہ ماڈل سے کہیں زیادہ پاورفُل ہے۔ اس سے قبل ZS EV میں 44.5 kWh کا بیٹری پیک تھا۔ تاہم، اِس فیس لفٹ میں 51.5kWh کی بیٹری اور سنکرونس موٹر ہوگی، جو 174 ہارس پاور اور Nm 280 ٹارک پیدا کرے گی۔ اس کے علاوہ گاڑی میں 1 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ مل جائے گی۔

اسی طرح کار کی رینج بھی پچھلے ماڈل سے بہتر ہے۔ ایک بڑے بیٹری پیک کے ساتھ، نیا فیس لفٹ ماڈل مکمل چارج ہونے پر 429 کلومیٹر تک سفر طے کر سکتا ہے۔

0-100

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کار کی رفتار 8.2 سیکنڈ میں 0 سے 100 تک پہنچ جاتی ہے۔

سائز

گاڑی 4323 ملی میٹر لمبی، 1809 ملی میٹر چوڑی اور 1625ملی میٹر اونچی ہے۔

ایکسٹیرئیر

ہم سب نے پرانی MG ZS EV دیکھی ہے، لیکن نئے فیس لِفٹ ماڈل میں کچھ تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ ڈائمنڈ پیٹرن والا پینل مشہور MG فرنٹ گرل کی جگہ لے چکا ہے ۔ لوگو اب بھی گرل کے درمیان میں ہے جبکہ چارجنگ پورٹ کو سائیڈ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس اور پچھلی لائٹس بھی کافی باریک اور سٹائلش ہیں جو کہ کار کو جدید شکل دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں آپ کو 17 انچ کے الائے وہیلز بھی ملتے ہیں۔

MG ZS EV Facelift

Rear Look

انٹیرئیر

انٹیرئیر کی بات کی جائے تو یہاں کوئی بڑی تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملتی۔ البتہ گاڑی میں لیدر سیٹس، جدید سنٹرل کنسول اور انٹیرئیر کے گِرد سِلور ٹِرمز دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ 10.1 انچ کی انفوٹینمنٹ ٹچ سکرین، وائرڈ اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے کنیکٹیویٹی، وائرلیس چارجر، سلِم کلائمیٹ کنٹرول بھی دیگر اپ گریڈز میں شامل ہیں۔

MG ZS EV Facelift Interior

سیفٹی

کمپنی نے گاڑی کو محفوظ بنانے کے لیے متعدد خصوصیات شامل کی ہیں۔ جن میں 6 ایئر بیگز، ہِل سٹارٹ اسسٹ، آٹومیٹک بریک، اڈاپٹیو کروز کنٹرول، لین ڈیپارچر وارننگ، ٹریفک جام اسسٹ، بلائنڈ سپاٹ مانیٹرنگ، الیکٹرانک اسٹیبلٹی پروگرام وغیرہ شامل ہیں۔

قیمت

گاڑی کی قیمت  7017000روپے ہے اور آپ 30 لاکھ میں گاڑی بُک کر سکتے ہیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.