سوزوکی آلٹو کی سیل نے مارچ میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

0 5,275

ماہانہ PAMA سیلز رپورٹ کے مطابق، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود مارچ 2022 میں کاروں کی فروخت میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوا ہے۔ اس سے زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ سوزوکی آلٹو ایک بار پھر سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار کے طور پر سامنے آئی ہے۔ گزشتہ ماہ سوزوکی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی کے تقریباً 10,000 یونٹس فروخت ہوئے۔

آلٹو کا پچھلا ریکارڈ دسمبر 2021 میں 9195 سیلز کا تھا جو مارچ 2022 میں 9814 یونٹس کی سیلز کا ہو چکا ہے۔ آئیے کار کی ماہانہ فروخت کے اعداد و شمار پر ایک نظر ڈالیں۔

دسمبر 2021            9195

جنوری 2021            3864

فروری 2021            7175

مارچ  2021             9814  

ایسا لگتا ہے کہ نئے سال نے آلٹو کی فروخت کو متاثر کیا ہے لیکن گاڑی کی فروخت نے ایک بار پھر اپنی سیلز کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے ہیں۔

وہ چیزیں جو آلٹو کو بیسٹ سیلر بناتی ہیں

آلٹو سوزوکی لائن اپ کی سب سے چھوٹی اور سستی کار ہے۔ کار کے اوسطاً 4000 یونٹس ماہانہ فروخت ہوتے ہیں۔ ذیل میں وہ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے زیادہ تر پاکستانی بالکل نئی آلٹو خریدتے ہیں۔

کم قیمت

آلٹو کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ اس کی قیمت ہے۔ 2019 میں گاڑی کے 3 ویرینٹس لانچ کیے گئے۔ جن کی قیمت کی 10 لاکھ سے 13 لاکھ کے درمیان تھی۔ بعدازاں، متعدد بار قیمتوں میں اضافے کے بعد آلٹو کے تینوں ویرینٹس کی موجودہ قیمتیں 14 سے 19 لاکھ روپے کے درمیان ہیں۔ جس کے بعد اب واضح ہو چکا ہے کہ آلٹو اب ایک سستی کار نہیں ہے لیکن یہ اب بھی پاکستان کی کم مہنگی کاروں میں سے ایک ہے۔

فیول ایوریج

آلٹو خریدنے کی دوسری بڑی وجہ اس کی فیول ایوریج ہے۔ شہر میں گاڑی کی فیول ایوریج 15 سے 17 کلومیٹر فی لیٹر ہے۔

آسان دیکھ بھال

آلٹو کے بارے میں ایک اور اچھی بات یہ ہے کہ اسے چلانا اور برقرار رکھنا آسان ہے۔ آپ کو کار کی صحت کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے جب تک کہ آپ حادثے کا شکار نہ ہوں۔ خیال رہے کہ آلٹو کے اسپیئر پارٹس کافی مہنگے ہیں۔

ری سیل

اس کے علاوہ آلٹو کو ایک اچھی انویسٹمنٹ بھی ہے کیونکہ یہ آسانی سے دوبارہ فروخت ہو جاتی ہے۔ اسی لیے یہ گاڑی ہمیشہ مانگ میں رہتی ہے۔

آلٹو کی سب سے زیادہ سیل کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.