فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا نیا تحفہ – ٹویوٹا ریوو

0 1,610

پاکستانی فاسٹ باؤلراور لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی کو تحفے کے  طور پر نئی ٹویوٹا ریوو ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 7 کی وِنر فرنچائز لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کو انعام کے طور پر گاڑی دی ہے۔

فرنچائز نے آج منعقدہ ایک تقریب کے دوران آفریدی کی پسندیدہ گاڑی کی چابیاں ان کے حوالے کیں۔ ٹیم کے مالک سمین رانا نے ٹیم کے ساتویں سیزن کا فائنل جیتنے کے بعد انعام کے طور پر گاڑی دینے کا اعلان کیا۔

ٹوئٹر پر فرنچائز کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں شاہین آفریدی کو گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس تحفے پر ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انکا کہنا تھا کہ “میں ہمارے کپتان قلندر شاہین آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ٹیلنٹ کی اتنی اچھی مثال بننے کا شکریہ”۔ اپنی ٹویٹ میں لاہور قلندرز نے لکھا کہ کام کو ایسے ہی اچھی طرح جاری رکھیں۔

یہ واقعی ٹیم کی طرف سے ایک بہترین اقدام ہے۔ اگر آپ کو یاد ہو تو فائنل میں قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دی تھی۔

کپتان بابر اعظم کی ہیونڈائی سوناٹا

گزشتہ ماہ ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بالکل نیا ہنڈائی سوناٹا خریدی ہے۔ ایک مقامی سپورٹس چینل کے مطابق کپتان اپنی نئی سواری میں لاہور میں ایک مقامی تقریب میں پہنچے۔ ویڈیو میں انہیں سیاہ سوناٹا چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران حسن علی اور امام الحق نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.